174

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے حادثہ کے تمام ملنے والی لاشوں کے لئے کفن، تابوت وغیرہ اور منتقلی کرایہ پر اٹھنے والے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کریگی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے حادثہ کے تمام ملنے والی لاشوں کے لئے کفن، تابوت وغیرہ اور منتقلی کرایہ پر اٹھنے والے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کریگی۔ انہوں نے اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے کو تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے جان بحق افراد کی لاشوں کو ایوب میڈیکل کالج منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔ جن کی شناخت کے لئے نادرا کی خصوصی ٹیمیں بھی بمع بائیو میٹرک سسٹم وہاں موجود رہے گی۔ شناخت کے بعد تمام لاشوں کو ورثاء کے پتے پر روانہ کردی جائینگی۔جبکہ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے رسیکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ جبکہ سیکریٹری ریلیف احمد حنیف اورکزئی نے رسیکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی خصوصی ٹیمیں پشاور سے روانہ کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ایوب میڈیکل کالج میں عوام کی سہولت کے لئے قائم سنیٹر پر آپریشن مکمل ہونے تک موجود رہے ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو آپریشن میں ضلعی انتظامیہ سمیت،پاک آرمی کے جوان ، مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔پی ڈی ایم اے ، خیبر پختونخوا نے عوام کی سہولت کے لئے پی ڈی ایم اے میں قائم کنٹرول روم میں اضافی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں اور عوام اپنے لواحقین اور دیگر معلومات کے لئے 1700 ٹیلی فون نمبر پر کسی بھی وقت کنٹرول روم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب ابیٹ آباد جہاز حادثہ سے متعلق پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے ابتدائی رسیکیو آپریشن کی رپورٹ بھی جا ری کردی ، جس کے مطابق طیارے میں کل 47 مسافر سوار تھے، 46 لاشیں نکا ل کر ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آبا د منتقل کردی گئی ہیں، لاشوں کی شناخت کے لئے نادرا کی خصو صی ٹیمیں بائیو میٹرک سسٹم کے ساتھ ہسپتال بلائی گئیں ہیں جو لاشوں کی شناخت میں مصرو ف ہیں ۔ریسکیوکے اہلکار ایوب میڈیکل کمپلیکس میں قائم کنٹرول میں موجود ہیں ، ڈی جی پی ڈی ایم اے عا مر آفاق کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت بائیو میٹر ک سسٹم سے نہ ہوسکا تو ڈی این اے سے کروایا جائے گا، جبکہ ایوب میڈیکل کمپلیکس میں لواحقین کی سہو لت کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے جہاں لواحقین کسی بھی مدد کے لئے 1700 پر کال کرسکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں