279

طیارہ حادثے میں شہیدہونے والوں کی ایصال ثواب کے لئے چترال سکاؤٹس مسجد میں بعدنمازجمعہ قرآن خوانی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)طیارہ حادثے میں شہیدہونے والوں کی ایصال ثواب کے لئے چترال سکاؤٹس مسجد میں بعدنمازجمعہ قرآن خوانی کی جس میں کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سید نظام الدین شاہ ،پاک فوج کے افیسرز سول علاقے کے عوام اورچترال سکاؤٹس کے جوانوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔قرآن خوانی کے بعدشہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعاکیا اس موقع پرکمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سید نظام الدین شاہ نے کہاکہ تمام شہداء کے لئے ہم دعاکرتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کوجنت میں جگہ عطافرئیں اوراُن کے اہل خانہ کوصبرعطافرمائے۔ اس سے قبل کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل سید نظام الدین شاہ بکرآباد میں حاجی تکبیرخان اور گولدور کے حاجی نواز کے نماز جنازہ میں بھی شرکت اور شہزادہ فرہاد عزیز کی فاتحہ خوانی کے لئے شاہی قلعہ بھی گئے۔ درین اثناء طیارے سانحے میں جان بحق ہونے والوں کے لئے قرآن خوانی جمعہ کے روز بھی جاری رہی اور شاہی بازار مسجد میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کے مسجد سمیت درجنوں مساجد میں قرآن خوانی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں