371

اے ٹی آرجہازوں کوبندکرکے نیاجہازخریدکرچلایاجائے،طیارہ حادثے کے لواحقین کومعاوضہ دُگناکرکے فوری اداکیاجائے،سلیم خان/سردارحسین/تقدیرہ خان

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ممبرصوبائی اسمبلی سلیم خان ،سردارحسین شاہ ،جنرل سیکرٹری ویمن ونگ آل پاکستانمسلم لیگ تقدیرہ خان اوردیگرمقریرین نے گذشتہ روزاسلام آباد میں پی آئی اے کے خلاف احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے کے بدقسمت جہاز پی کے 661 کو حادثہ پیش آنے کے باعث 47 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں لیکن لواحقین کیلئے مزید تکلیف کا باعث لاشوں کی شناخت نہ ہونا ہے جس کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔انہوں نے حکومت سے پروزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اے ٹی آرجہازوں کوبندکرکے نیاجہازخریدکرچلایاجائے،طیارہ حادثے کے لواحقین کومعاوضہ دُگناکرکے فوری اداکیاجائے اورڈی این اے ٹسٹ کے عمل کوتیزکیاجائے تاکہ لاشوں کوورثاء کے حوالے کیاجاسکے،پی آئی اے کے چیرمین اور ایم ۔ڈی کوفوری طورپربرطرف کردیاجائے اورطیارہ حادثے کی فوری تحقیقات سپریم کورٹ کے زیرنگرانی کروایاجائے چترال کے لئے روزانہ کی بنیادپرC-130جہازوں کی فوری منظوری کے ساتھ پروازوں کے کرایوں میں کمی کی جائے اور طیارہ حادثے کے ذمہ داروں کوقرارواقعی سزادی جائے۔ ،شہداکے لواحقین نے سپریم کورٹ سے شفاف تحقیقات، اے ٹی آر طیاروں کی بندش،پی آئی اے کی اعلیٰ قیادت کی برطرفی کا مطالبہ کردیا،مختلف شہروں میں شہدا کی غائبانہ نماز جنازہ اور قرآنی خوانی کی گئی۔دریں اثنا خیبر پختونخوا اسمبلی میں طیارہ حادثے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کے لیے متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔اور صوبائی حکومت کی طرف سے مالی معاونت کابھی فوری اعلان کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں