226

شہید ہونےوالے ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ و دیگر شہداءکےلئے ڈی سی آفس میں قرآن خوانی کی گئی

چترال(نامہ نگار)گذشتہ بدھ کے روز طیارہ حادثہ میں شہید ہونےوالے ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ اور دیگر شہداءکے ایصال ثواب کے لئے آج ڈی سی آفس میں قرآن خوانی اور دعا کی گئی۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج ڈی سی آفس کے کانفرنس ہال میں قرآن خوانی اور بعد ازاں اجتماعی فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں سول و فوجی افسران،مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان،مذہبی و سیاسی شخصیات اور عمائدین نے شرکت کیں۔ اس موقع پر
شرکاءنے طیارہ حادثہ اور اسکے نتیجے میں ہونےوالے بھاری جانی نقصان پر شدید رنج و دکھ کا اظہار کیا اور اسے ایک نا قابل تلافی نقصان قرار دیا۔شرکاءنے چترال کےلئے گرانقدر خدمات پر شہید ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ احمد وڑائچ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں