186

چترال حادثے کے بعد پی آئی اے کا اہم قدم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے) نے طیارہ حادثے کے بعد بیجنگ کی تمام پروازوں کیلئے بوئنگ 777استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے یکم جنوری 2017 سے بیجنگ کی تمام پروازوں کیلئے بوئنگ 777جہاز استعمال کرے گی۔ جبکہ اس وقت A-310 ائیربس جہاز استعمال کیے جارہے ہیں ۔ پی آئی اے یکم جنوری 2017 سے ایک یا دو پروازوں کیلئے 777 بوئنگ استعمال کرنے کا ارداہ رکھتی تھی جبکہ اب اچانک تمام پروازوں کیلئے 777 بوئنگ جہاز استعمال کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔جبکہ اس وقت پی آئی اے کے پاس کل 777 بوئنگ طیارے ہیں۔ واضح رہے کہ تین دسمبر سے ہرہفتے کی شام 5بجے کراچی سے بیجنگ کیلئے ایک نئی پرواز شروع کی گئی تھی۔جس کے بعد ہفتے میں چار پروازیں بیجنگ آتی ہیں۔پی آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پرواز شروع کرنے کا مقصد سی پیک کی وجہ سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہے۔ نہ صرف کاروباری افراد پاکستان آجارہے ہیں، بلکہ پاکستانی سٹوڈنٹ بھی کافی تعداد میں چائنہ آرہے ہیں جس کی وجہ سے فلائیٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں