Skip to content
چترال(ویب ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) نے گلگت اور چترال کیلئے پاک فضائیہ سے سی ون تھرٹی طیارے دینے کی درخواست کی ہے۔تفصیلات کے مطابق فرانسیسی ساختہ اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ ہونے کے بعد پی آئی اے نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں گلگت اور چترال کی پروازوں کیلئے پاک فضائیہ کے سی ون تھرٹی طیارے دئیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں پاک فضائیہ سے بات چیت کی جائے گی۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں