309

ایم این اے شہزادہ افتخارالدین اور ایم پی اے سردار حسین کا اسلام آباد میں وفاقی وزیر افتاب شیخ سے خصوصی ملاقات ۔ٹنل کھولنے اور سی ون تھرٹی سروس شروع کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(نمائندہ ڈیلی چترال) حکومت کی طرف سے اے ٹی آر جہازوں کو گراونڈ کرنے کے فیصلے اور برف باری کی وجہ سے لواری ٹاپ کی بندش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کو وفاقی حکومت کی نوٹس میں لانے کے لیے ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین،ایم پی اے اپر چترال سید سردار حسین نے شہزادہ سریر الدین،شوکت لال ایڈوکیٹ اور عنایت ایڈوکیٹ کے ہمراہ وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور آفتاب شیخ سے خصوصی ملاقات کی۔اُنہوں نے حکومت سے اے ٹی آر جہازوں کو گراونڈ کرنے کے بعد چترال کے لیے سی ون تھرٹی سروس شروع کرنے کا مطالبہ کیا اور لواری ٹنل کو ہفتے میں کم از کم2دن کے لیے جنرل ٹریفک کے کھولنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ چترال کی6لاکھ کی آبادی سردیوں میں محصور نہ ہو۔وفاقی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ جلد ہی لواری ٹنل کے کھولنے سے متعلق حکومت سے بات کرینگے،جب کہ چترال کے لیے سی ون تھرٹی سروس شروع کرنے کے متعلق حکومت کے اعلیٰ حکام سے مشاورت جاری ہے۔ایم این اے اور ایم پی اے نے سردیوں میں چترال کے عوام کو روڈز کی بندش سے پیدا ہونے والے مشکلات سے وفاقی وزیر کو آگاہ ک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں