196

گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے طلباء اور کالج کے پرنسپل پروفیسر مسعود احمد کے درمیان چپقلش کا خاتمہ

چترال (نمائندہ آج) گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے طلباء اور کالج کے پرنسپل پروفیسر مسعود احمد کے درمیان چپقلش کا خاتمہ ہوگیا اور کالج کے اندر پرامن اور تعلیمی فضا دوبارہ قائم ہوگئی ۔ گزشتہ دنوں کالج کے اندر ناخوشگوار واقعہ کے نتیجے میں کالج سے خارج ہونے والے طلباء نے کالج کے پرنسپل سے معافی مانگنے اور آئندہ کے لئے کالج کی ڈسپلن کی مکمل طور پر پابندی کے وعدے کئے ۔ ایک اخباری بیان میں متحدہ طلباء محاذ کے صدر اشفاق احمد نے کالج پرنسپل اور طلباء کے درمیان مصالحت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کالج کے اندر تعلیمی ماحول کا ہونا ناگزیر ہے جس کے لئے طلباء کو کالج انتظامیہ کا ساتھ دینا ضروری ہے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مذکورہ واقعہ کسی غلط فہمی کے نتیجے میں پیش آیا تھا جس پر کئی طلباء کا اخراج ہوا تھا اور دونوں فریقین کے درمیان مصالحت اور طلباء کی طرف سے اپنے اساتذہ کرام سے مغذرت سے حل ہوگئی ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ کسی غلط فہمی کو موقع نہیں دیا جائے گااور طلباء برادری حتی الوسع کوشش کرکے کالج کے پرامن ماحول میں خلل آنے نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں