175

گلگت : اپوزیشن ممبران کا ترقیاتی بجٹ نصف کرنا علاقے کے عوام کے نا انصافی ہے، سعیدہ مغل

گلگت: پھسو ٹائمز اُردُو | پریس ریلز : اپوزیشن ممبران کا ترقیاتی بجٹ نصف کرنا علاقے کے عوام کے نا انصافی ہے ۔حکمران اور اپوزشین ممبران یکساں حیثیت سے عوامی مینڈیٹ لیکر اسمبلی پہنچ جاتے ہیں اور متعلقہ حلقے کیلئے عوامی ترقیاتی اور دیگر کام سر انجام دیتے ہیں ۔27دسمبر تک بلاول بھٹو کے چار مطالبات منظور نہیں کئے گئے تو پھر PPPمیدان میں ہونگے کیونکہ ان میں ملک میں باوقار طور پر رہ کر اپوزیشن کرنے کی ہمت نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار پی پی پی خواتین ونگ کی سینئر رہنما سعیدہ مغل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران پی پی پی پر تنقید کر تے ہیں جیسے خود دودھ کے دھلے ہوئے ہیں شاید آصف زرداری کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ جو لوگ 20ہزار روپے کمانے کی حیثیت نہیں رکھتے وہ آج 2009گورننس آرڈننس کے تحت ماہانہ چار لاکھ روپے و دیگر مراعات حاصل کر تے ہیں۔ چاروں صوبوں کے گورنر کے جی بی کا گورنر اور چاروں صوبوں کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ جی بی کا وزیر اعلیٰ بھی اعلیٰ سطحی ملکی و غیر ملکی اجلاس میں بیٹھتے ہیں یہ عزت پی پی پی نے ہی دی ہے اور آئے روز حکومتی وزراء اور اراکین صرف اپنے ہی سپوٹرز اور ووٹروں کے کام اور سفارش کر تے ہیں ۔ان کے سامنے عام آدمی اور غریب نظر ہی نہیں آتا پی پی پی اول روز سے میدان میں ہے اور کسی بھی دباؤ اور دھمکی سے گھبرا کر بھاگنے والی نہیں ۔اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری اور امجد ایڈوکیٹ کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں