تازہ ترین
Home >> تازہ ترین (page 371)

تازہ ترین

ایس پی چترال پانچ گھنٹوں کا پیدل مسافت طے کرکے اپنے دو سو جوانوں کے ساتھ خشک راشن لے کر بمبوریت وادی پہنچ گئے

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال عباس مجید خان مروت نے چترال کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کو امدادی اشیاء کی فراہمی کے ذریعے ان کے مصائب ومشکلات کو کم کرنے میں ایک نئی تاریخ رقم کی جب وہ پانچ گھنٹوں کا پیدل مسافت طے کرکے اپنے دو سو جوانوں کے ساتھ خشک راشن لے کر بمبوریت ...

Read More »

یوم آزادی کے حوالے  چترال میں رنگارنگ تقاریب،سیلاب میں چترال سکاوٹس اور پاک فوج کا کردار کے سب معترف ہیں۔کمانڈنٹ

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال میں یوم آزادی کا آغازڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں صبح آٹھ بجے پرچم کشائی سے ہوا جس میں ڈی۔سی چترال امین الحق نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ بعد میں انہوں نے چترال لیویز کی چاق وچوبند دستے کا معائنہ کیا۔ چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹرز میں میں واقع فرنٹئر ...

Read More »

چترال میں پاکستان کا 69واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا۔ڈپٹی کمشنر چترال

چترال (نمائندہ اوصاف)چترال میں جشن آزادی کی تقریبات ڈی۔سی ہاؤس میں صبح آٹھ بجے پرچم کشائی سے ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے پرچم کشائی کی اور چترال لیویز کے ایک چاق وچوبند دستے کی سلامی لے لی ۔ چترال میں پاکستان کا 69واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا،جس میں ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق،ای ...

Read More »

پاکستان کے 68 ویں یوم آزادی کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت کی پرچم کشائی

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 68 ویں یوم آزادی کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت کی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومت پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پاکستان کا قومی پرچم فضا میں لہرایا میونسپل کارپوریشن پشاور کے زیر اہتمام پرچم کشائی ...

Read More »

قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے امداد کا سلسلہ جاری

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)معروف سماجی ومذہبی رہنما قاری فیض اللہ چترالی اقرأ ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کراچی پاکستان کی طرف سے ریشن کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیاگیا اس موقع پر خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان خود موجود تھے جو متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے چترال ...

Read More »

چترال سیلاب سے لہولہان اور تباہی وبربادی سے دوچار ہے جہاں لاکھوں لوگ پینے کے پانی ، کھانا اور ادویات سے محروم ہیں،پروفیسرابراہم

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہاہے کہ ضلع بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں انہوں نے حکومت کا کوئی کام نہیں دیکھا اور نہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کو کوئی وجود نظر آیا جوکہ محض دیکھاوے کے نام نکلے جبکہ پورا چترال سیلاب سے لہولہان ...

Read More »

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن احیائے نظریہ پاکستان کے سلسلے میں14اگست کواحیائے نظریہ پاکستان کریگی

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن احیائے نظریہ پاکستان کے سلسلے میں14اگست کواحیائے نظریہ پاکستان کریگی۔جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ملک بھر کی طرح فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے چترال میں بھی نظریہ پاکستان مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔احیائے نظریہ پاکستان پروگرام میں سیاسی مذہبی رہنماؤں کے علاوہ علماء،وکلاء،اساتذہ،صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے ...

Read More »

عالمی یوم نوجوانان کے سلسلے میں اے کے آرایس پی اور دوسر ے اداروں کے معاونت سے یوتھ سیمینار کا انعقاد

چترال (بشیر حسین آزاد) عالمی یوم نوجوانان کے سلسلے میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام اور دوسر ے اداروں کے معاونت سے مقامی ہوٹل میں ایک یوتھ سیمینار منعقد ہوا جس کا موضوع قدرتی آفات میں نوجوانوں کو بہتر پارٹنر کے طور پر تیار کرنا تھا۔ مختلف لوکل سپورٹ آرگنائزیشن (ایل ایس اوز) کی نمائندہ تنظیم چترال کوارڈینیشن کونسل فار ...

Read More »

عمران خان کو اب سندھ آکر تھر والوں کے لئے واویلا کرنے کی بجائے خیبر پختونخوا میں چترال کی خبر لینا چاہئے۔سیدخورشیدشاہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شا ہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب سندھ آکر تھر والوں کے لئے واویلا کرنے کی بجائے خیبر پختونخوا میں چترال کی خبر لینا چاہئے جوکہ سیلاب سے تباہی و بربادی کے کنارے کھڑی ہے اور انفراسٹرکچر مکمل طور پر سیلاب میں بہہ گئے ہیں ...

Read More »

شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی کے تحت ہونے والے مختلف ماسٹرز اور پرفیشنل بیچلر سطح کے امتحانات یکم ستمبر سے شروع ہونگے۔

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) کنٹرولر امتحانات شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایم اے/ایم ایس سی، ایم کام، ایم ایڈ، بی ایڈ، بی پی ایڈ اور ڈی پی ایڈ کے سالانہ امتحانات برائے 2015 ؁مورخہ یکم ستمبر2015 سے شروع ہونگے۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔اور پرائیویٹ امیدواروں کے رول نمبرسلپ ان ...

Read More »
error: Content is protected !!