تازہ ترین
Home >> تازہ ترین (page 573)

تازہ ترین

چترال میں پیر اور منگل کی شب تحصیل مستوج کے علاقے استچ،دیزگ، پر کو سپ اور بریپ میں سیلاب آئے

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال میں پیر اور منگل کی شب تحصیل مستوج کے علاقے استچ،دیزگ، پر کو سپ اور بریپ میں سیلاب آئے ۔ جس سے دریائے چترال میں پانی کا بہاؤ ایک مرتبہ پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ بریپ میں چند دن پہلے بھی سیلاب آیا تھا ۔ جس سے بہت بڑی ...

Read More »

دیہی علاقوں میں بھی صفائی، کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے اسے ٹھکانے لگانے اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے جامع منصوبہ تیار کریں

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبے کے شہری مراکز کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی صفائی، کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے اسے ٹھکانے لگانے اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے جامع منصوبہ تیار کریں۔ بین الاقوامی ماحولیاتی ماہرین کے ایک گروپ سے باتیں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ...

Read More »

چترال جغرافیائی اوردفاعی لحاظ سے انتہائی ا ہمیت کاحامل ضلع ہے،چیف انجینئرسی اینڈڈبلیو دوادشاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چیف انجینئرسی اینڈڈبلیو دوادشاہ نے کہاہے کہ چترال جغرافیائی اوردفاعی لحاظ سے انتہائی ا ہمیت کاحامل ضلع ہے اس لئے اس کے کمیونیکشین سے ہم غافل نہیں رہ سکتے۔تاہم قدرتی آفات پرکسی کابس نہیں چلتا،اس کے باوجود ہم متاثرہ دیلزسٹرکوں اورپلوں کی بحالی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں سی اینڈڈبلیو افس چترال میں ایکسن سی اینڈڈبلیو ...

Read More »

صوبائی گورنمنٹ چترال کے موجودہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ایم پی اے بی بی فوزیہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )ایم پی اے بی بی فوزیہ کے زیر نگرانی حالیہ سیلاب کے صورت حال کے بارے میں تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کی میٹنگ بلائی گئی ۔ اجلاس میں اب تک کئے گئے صوبائی حکومت کے اقدامات اور مسائل کے بارے میں بحث کی گئی۔ میٹنگ میں ایم پی اے بی بی فوزیہ نے ایری گیشن کے محکمہ ...

Read More »

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن مردان سے امدادی ٹیم امدادی سامان کے ہمراہ چترال پہنچ گئی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)فلاح انسانیت فاؤنڈیشن مردان سے امدادی ٹیم امدادی سامان کے ہمراہ چترال پہنچ گئی۔ امدادی ٹیم کی قیا دت مردان زون کے مسؤل لیاقت علی نے کی۔ان کا کہنا تھا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن مشکل کی اس گھڑی میں مکمل بحالی تک اہلیان چترال کے ساتھ ہیں ۔مردان زون سے 2,75,000 کی مالیت کا خشک راشن ، ...

Read More »

حکومت نے صوبے کی پولیس کو ایک مثالی فورس بنانے اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے ہیں،ڈی آئی جی

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی محمود خان نے پولیس فورس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے سوات میں امن قائم کیا ہے جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائیگا ، پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پولیس کو ہر قسم ...

Read More »

شوگرام پل سے تحصیل موڑکھو سے گزر کر کشم پل کو عبور کرکے تورکھو اور مستوج کے تحصیلوں کے لئے ہلکی ٹریفک کھول دی

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) چترال کے تمام گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ایک ہنگامی اجلاس میں ضلع چترال کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں کے عوامی مسائل اور مشکلات کے پیش نظر ٹھیکہ دار برادری نے سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن چترال کے ہدایات کے مطابق شب وروز انتھک محنت کرکے تحصیل موڑکھو کے تقریباً 95فیصد سڑکوں کو ہلکی ٹریفک کے لئے ...

Read More »

قاری فیض اللہ کی ذاتی اکاؤنٹ سے ملنے والی دس لاکھ کی نقد امداد متاثرین موژگول ، اُطول اور سہت وغیرہ علاقوں کے متاثرین میں تقسیم

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) چترال کی تعمیرو ترقی ،تعلیم کے فروغ اور نادار و مصیبت زدہ لوگوں کی بلا امتیاز امداد کرنے والے چترال کے نامور سپوت سرپرست اعلی جمعیت العلماء اسلام چترال اور چیف ایگزیکٹیو اقراء ویلفیئر انٹر نیشنل ٹرسٹ قاری فیض اللہ نے چترال کے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھی سابقہ کی طرح دل کھول کر امداد ...

Read More »

ایس آر ایس پی کی طرف سے کیبل کار سروس کا آغاز

چترال (پ،ر) سرحد ررورل سپورٹ پروگرام نے چترال میں مختلف جگہوں پر سیلاب کی وجہ سے پلوں کے منہدم ہونے اور عوام کو سفری تکلیف کے پیش نظر ’’ کیبل کار‘‘ سروس شروع کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق SRSPکی طرف سے کیبل کار (زانگو) کوراغ -گہکیر، کوشٹ، موژگول،وریجون بالا ، وریجون پائین اور شغور میں نصب کئے ...

Read More »

ایم پی اے سلیم خان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روڈز کی فوری بحالی کیلئے متعلقہ ادروں سے کام کی رفتار تیزکرنے کا مطالبہ

چترال ( محکم الدین محکم ) ایم پی اے چترال سلیم خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روڈز کی فوری بحالی کیلئے متعلقہ ادروں سے کام کی رفتار میں تیزی لانے اور ڈبل شفٹ پر کام کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔اپنے پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے ۔ کہ چترال کے کئی علاقے جن میں گرم چشمہ ، ...

Read More »
error: Content is protected !!