تازہ ترین
Home >> خواتین کا صفحہ (page 8)

خواتین کا صفحہ

خودکُش بمبار۔۔۔۔پروفیسر رفعت مظہر

یوں تو گزشتہ ایک دہائی سے پاکستان ’’طالبان نامی‘‘خودکُش بمباروں کے حوالے سے خود کفیل ہے لیکن ہمارے سیاسی ’’خودکُش‘‘ بھی کسی سے کم نہیں۔ خودکُش بمباروں کی اِس قسم کی سربراہی ہمارے کپتان صاحب کے پاس ہے کیونکہ اُنہیں ’’سربراہی‘‘ کا شوق ہی بہت ہے ۔ کپتان صاحب کئی خودکُش حملے کر چکے ہیں لیکن حیرت ہے کہ ابھی ...

Read More »

وہ سیاہ دِن۔۔۔۔۔پروفیسررفعت مظہر

12اکتوبر پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دِن ہے ۔یہی وہ دِن ہے جب 17 سال پہلے ایک آمر نے جمہوریت کی بساط لپیٹی اور منتخب وزیرِاعظم کو پابندِسلاسل کیا۔ یہ وہی آمر ہے جس کی’’ دلیری‘‘ کا یہ عالم تھا کہ وہ امریکہ کی ایک کال پر چاروں شانے چِت ہوگیا اور اُسے وہ کچھ بھی دے دیا جس ...

Read More »

حسینؓ تیرے لہو کی خوشبو۔۔۔۔پروفیسررفعت مظہر

چودہ صدیاں بیت چکیں لیکن وقت کی دھول نے خانوادۂ رسولﷺ کی یادوں پر رائی کے دانے کے برابر بھی اثر نہیں ڈالا۔ آج بھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ سانحہ ابھی ابھی گزرا۔ شہدائے کربلا کے سروں سے گزرنے والی موجِ خوں کے قطرے ابھی تک ٹپک رہے ہیں۔ جہاں کہیں ظلم کی آندھی چلتی ہے ،یزیدیت ...

Read More »

’’اشرف المخلوقات‘‘۔۔۔۔۔رُموز قلم۔۔’’اشرف المخلوقات‘‘۔۔تحریر۔صوبیہ کامران۔بکرآباد چترال

قدرت کا احسان عظیم ہے کہ انگنت صلاحیتوں اور احساسات کو یکجا کرتے ہوئے انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیا ، ایسا بھی ہوسکتا تھا کہ بجائے انسان کہ حیوان یا کوئی چرند پرند کی شکل دے دیتا ۔ قدرت نے انسان کو ایک نہایت ہی خوبصورت سانچے میں ڈھالاہے اور اس کے جسم کے ہر عضو کو توانا ...

Read More »

کیا یہی حب الوطنی ہے؟؟؟۔۔پروفیسر رفعت مظہر

پرویز مشرف نے ’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا نعرہ لگایا تو ہم خوش تھے کہ چلو پاکستان کو ایک محبِ وطن مِل گیا ۔قوم نے سوچاکہ وہ آمر ہے تو کیا ہوا، ملک کی تقدیر تو بدل سکتا ہے لیکن وقت نے ثابت کیا کہ اُس سے بڑا دروغ گو پاکستان کی تاریخ میں پیدا ہی نہیں ہوا ۔ دراصل ...

Read More »

کشمیریوں کی پُکار۔۔۔۔۔پروفیسررفعت مظہر

عشروں سے مقبوضہ کشمیر کو ساڑھے سات لاکھ بھارتی فوجیوں کے بوٹوں تلے رونداجا رہا ہے ۔صبح ومسا انسانیت سوز واقعات لگاتار اور قطار اندر قطار۔ اسرائیل سے درآمد شدہ پیلٹ گَنز کے چھَروں سے800 سے زائد کشمیری ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو گئے اور 110 شہید ہوئے جبکہ کئی ہزار مرد ،خواتین اور بچے زخمی ...

Read More »

ایک خواب جو حقیقت بن گیا۔۔۔۔پروفیسررفعت مظہر

پنجاب کے سابق وزیرِاعلیٰ چودھری پرویز الٰہی جب بھی اپنے کارنامے گنوانے بیٹھتے ہیں تو سب سے پہلے پنجاب ایمرجنسی سروسز یعنی ریسکیو 1122 کی تشکیل کاکریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ یہ ایک ایسے مردِآہن کاخواب تھاجس نے تَن تنہا اپنے آہنی عزم کے بل بوتے پراپنے خواب کوحقیقت کاروپ دے دیا ۔ اُس شخص کانام ڈاکٹر رضوان ...

Read More »

قصہ ایک شناختی کارڈ کا۔۔۔۔پروفیسررفعت مظہر

کئی دنوں سے سوچ رہے تھے کہ شناختی کارڈ پر اپنا مستقل پتہ تبدیل کروا لیں لیکن شناختی کارڈ کے دفاتر کی ’’خجل خواری‘‘ کے قصے سن سن کر ہمت ہی نہیں پڑتی تھی۔ ویسے بھی ہم تقریباً ہر روز اُسی سڑک پر سے گزرتے تھے، جہاں نادرا کاایگزیکٹو آفس تھا۔ وہاں بے تحاشہَ رش دیکھ کر ویسے ہی ہول ...

Read More »

شریعت صرف عورت تک…….نازیہ خان

گنتی کے چند روز قبل جب پنجاب اسمبلی میں خواتین پر تشدد کے خلاف بل پاس ہوا اور اسکو قانون کی شکل دینے کی تیاریاں کی گئیں تو ہر وہ فرد جو اسکے خلاف تھا دوسرے لفظوں میں میں تو یوں کہوں گی خود اس فعل کا مرتکب تھا چیخ اٹھا۔ کوئی کہنے لگا کہ یہ قانون اسلام کے منافی ...

Read More »
error: Content is protected !!