تازہ ترین
Home >> 2018 >> February >> 04

Daily Archives: February 4, 2018

پی پی پی اور ایم پی اے سلیم خان سے متعلق محمد کوثرایڈوکیٹ کے بیان کا۔۔پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کےجنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ کی طرف سے جواب

گولین گول ہائیڈل پراجیکٹ کے حوالے سے محمد کو ثر ایڈو کیٹ صدر مسلم لگ ن سب ڈویژن چترال کا بیان محررہ 30/01/18 نظروں سے گزرا۔ جس میں مو صوف نے سلیم خان سابق کنوینر ضلعی اسمبلی۔ صوبائی وزیر،اور موجودہ ایم۔پی۔اے و صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے ساتھ ساتھ شہید قائد ذولفقار علی بھٹو اور پیپلز پارٹی کے ...

Read More »

تختی لگانے والے، باتین کرنے والے اور دعویٰ کرنے والی حکومتوں اور کام کرنے والی حکومتوں میں یہی فرق ہے ؍وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے 2013ء کاچناؤ درست ثابت ہوا جس کے نتیجے میں نواز شریف کی قیادت میں آنے والے پانچ سالوں میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو ا، بجلی اور گیس کے بحران سے نجات ملی، سڑکوں کے منصوبے بنے اور ترقی کی گرتی شرح ...

Read More »

صدا بصحرا۔۔۔۔سینیٹ انتخابات کی بازگشت۔۔۔

پاکستان کا پارلیمنٹ دو ایوانی مقنّنہ ہے ۔ ایوانِ بالا کو سینیٹ اور ایوان زیرین کو قومی اسمبلی کا نام دیا گیا ہے ۔قومی اسمبلی کے انتخابا ت ہر 5سال بعد اور سینیٹ کے انتخابات ہر 3سال بعد ہوتے ہیں کیونکہ نصف ارکان 3سال بعد ریٹائر ہو جاتے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کے لئے 3مارچ 2018کی تاریخ ...

Read More »

یہ کیسا کھیل ہے؟؟؟ (پروفیسررفعت مظہر)

یکم فروری کو آواری ہوٹل لاہور میں عظیم مزاح نگار، کالم نگار، شاعر اور ڈرامہ نگار محترم بھائی عطاء الحق قاسمی کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں ہم بھی مدعو تھے۔ ہم عموماََ ایسی تقاریب میں شرکت سے گریز ہی کرتے ہیں لیکن یہ تو ہماری اپنی تقریب تھی ، اِس میں بھلا شرکت کیسے نہ کرتے۔ بھائی عطاء ...

Read More »

داد بیداد۔۔۔۔پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی۔۔۔۔ڈاکٹر عنایت اللہ فیضیؔ

1970ء کے عشرے میں پولیس کے حوالے سے ایک شعر زبان زدِ عام ہوا تھایہاں تک کہ اس کو باقاعدہ نعرہ بنایا گیا شعر یوں تھا پولیس کا ہے فرض مدد آپ کی کریں دل سے اسکی مدد آ پ بھی عدالتوں کو شکوہ ہے کہ پولیس جرائم کی تفتیش اور چالان میں مستعدی نہیں دکھائی ، عوام کو شکوہ ...

Read More »

عالمی بینک کا پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے 305 ملین ڈالر فراہم

اسلام آباد   (اے پی پی) عالمی بینک نے پنجاب میں زرعی شعبہ کے منصوبوں اور خیبرپختونخوا میں بچوں اور خواتین کیلئے معیاری خوراک فراہم کرنے کیلئے 305 ملین ڈالر کا قرضہ اور امداد فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ معاہدہ پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن عارف احمد خان جبکہ حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نمائندوں ...

Read More »

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی چترال پہنچ گئے،گولین گول پاؤر پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کاباقاعدہ افتتاح ہوگیا

چترال(نمائندہ  )وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی چترال پہنچ گئے،وزیراعظم نے کوغذی کے مقام پر گولین گول پاؤر پراجیکٹ کے پہلے یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے ساتھ چیرمین واپڈالفٹننٹ جنرل (ر) مزمل حسین اور ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ بجلی پوری چترال کو ملے گی ...

Read More »

چترال کو درپیش مسائل کے حوالے سے چترال لائرز فورم پشاور کا پشاور ہائی کورٹ میں ہنگامی میٹنگ

پشاور(نمائندہ  ) مورخہ 3فروری کو چترال لائرز فورم پشاور کا ایک ہنگامی میٹنگ پشاور ہائی کورٹ پشاور میں منعقد ہوا جس میں چترال لائرزفورم کے محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ،مطیع الرحمن ایڈوکیٹ، محمد افضل ایڈوکیٹ،محبوب اعظم ایڈوکیٹ اور دوسرے وکلاء صاحبان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں چترال کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے فیصلے کئے گئے ،خاص کر ...

Read More »
error: Content is protected !!