تازہ ترین
Home >> 2018 >> May >> 10

Daily Archives: May 10, 2018

چترال لیویز کے 23جوانون کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کی پُر وقار تقریب

چترال (نمائندہ  ) چترال لیویز کے 23جوانون کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک پُر وقار تقریب گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس چترال میںمنعقد ہوئی ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر وکمانڈنٹ چترال لیویز ارشاد سدھر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منہاس الدین ،اسسٹنٹ کمشنر چترال ساجد نواز اور اسسٹنٹ کمشنر مستوج اون حیدر گندل ...

Read More »

پی ٹی آئی کا سینٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے والے ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا ختمی فیصلہ

وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے سینٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے کے الزامات سے متعلق شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر14 اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن ارکان کو پارٹی سے ...

Read More »

انتقال پُرملال: نوجوان کاشف شہزاد ولد عزیز احمد ساکن خورکشاندہ انتقال کرگئے

چترال(نمائندہ) نوجوان کاشف شہزاد ولد عزیز احمد سابق انسپکٹر محکمہ جنگلات انتقال کرگئے۔کاشف شہزادکنسر کے مرض میں مبتلا تھے۔اُن کی نماز جنازہ 10مئی کو خورکشاندہ میں دوپہر2بجے ادا کی جائیگی۔مرحوم ایس ڈی ایف او محکمہ جنگلات اعجاز احمد اور لیپ ٹیکنیشن ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال ریاض احمدکے چھوٹے بھائی تھے۔

Read More »

کیمسٹوں کی شٹرڈاون ہڑتال وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان کی طرف سے ڈرگ رولزمیں ترمیم کو واپس لنے کی یقین دہانی پرختم

چترال (نمائندہ   ) گزشتہ تین دنوں سے جاری کیمسٹوں کی شٹرڈاون ہڑتال وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان کی طرف سے اس یقین دہانی پر واپس لیا گیا کہ چیف منسٹر تین دنوں کے اندر اندر ڈرگ رولزمیں ترمیم کو واپس لیں گے ۔ بٹ خیلہ میں پاکستان کمیسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کی صوبائی اورڈویژنل قیادت کے ساتھ ...

Read More »

چترال کیمسٹ برادری کی ہڑتال تیسرے دن میں داخل، مریضوں کو ادویات کے حصول میں سخت مشکل کا سامنا

چترال (نمائندہ) ڈرگ رولز میں وزیر اعلیٰ کی طرف سے ترمیم اور میڈیکل اسٹور چلانے کے لئے فارمیسی کٹیگری بی سرٹیفیکیٹ کو لازمی قرار دینے کے خلاف کیمسٹ برادری کی ہڑتال تیسرے دن میں داخل ہوگئی جس کے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں او پی ڈی اور داخل مریضوں کو ادویات کے حصول میں سخت مشکل کا سامنا کرنا ...

Read More »

ورلڈ بینک کی سات رکنی ٹیم چترال اور کالاش ویلی بمبوریت اور رمبور کا دورہ

چترال ( محکم الدین ) ورلڈ بینک کی سات رکنی ٹیم نے گذشتہ روز چترال اور کالاش ویلی بمبوریت اور رمبور کا دورہ کیا ۔ ٹیم نے اطالوی گورنمنٹ کےمالی امداد سے پاکستان غربت مکاؤ فنڈ کے تحت یونین کونسل ایون خصوصاً کالاش ویلیز میں مختلف شعبوں میں کئے گئے منصوبوں کی وزٹ کی اور مقامی کمیونٹی سے ملے ۔ ...

Read More »

گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے سابق طلباء کے لئے 13۔مئی کو سکول کے بچھڑے دوستوں سے دوبارہ مل بیٹھنے کا اہتمام

چترال (نمائندہ  ) گورنمنٹ ہائی سکول چترال کے سابق طلباء کے لئے 13۔مئی کو اتوار کے دن سکول سے وابستہ اپنی پرانی یادیں تازہ کرنے اور بچھڑے دوستوں سے دوبارہ مل بیٹھنے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں شرکت کے لئے پشاور اور جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ دوسرے شہروں میں رہنے والے سینکڑوں سابق طلباء بھی ...

Read More »
error: Content is protected !!