تازہ ترین
Home >> 2018 >> June >> 05

Daily Archives: June 5, 2018

ایم ایم اے کی طرف سے سیٹوں کی تقسیم کا مسئلہ بدستور جاری ، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد کا شدت سے انتظار

چترال ( محکم الدین ) الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 6جون سے بڑھا کر 8جون کر دی ۔ جس میں صرف تین دن باقی ہیں لیکن سوائے عوامی نیشنل پارٹی کے کسی پارٹی کی طرف سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی نامزدگی نہیں ہوئی ہے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے قومی ...

Read More »

جماعت اہلسنت و الجماعت چترال نے الیکشن 2018 میں بھر پور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا

چترال ( محکم الدین ) جماعت اہلسنت و الجماعت چترال نے الیکشن 2018 میں بھر پور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ اس سلسلے میں نیشنل اسمبلی NA-1چترال کی سیٹ کیلئے منگل کے روز مولاناسیدالرحمن ساکن تورکہو حال دروش کی طرف سے کاغذات نامزدگی داخل کئے گئے ۔ جو کہ کسی بھی پارٹی کی طرف سے سب ...

Read More »

ڈپٹی کمشنر اورڈی پی اوچترال کاچیف پیسکوسے ملاقات، چترال میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے پرغور

چترال (نامہ نگار)چترال کے عوام کے لیے خوشخبری، ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھر نے چترال کے عوام کی بنیادی مسائل جس میں لوڈشیڈنگ سر فہرست ہے کے سلسلے میں ڈی پی او چترال پولیس(ر)کیپٹن منصورامان کے ہمراہ چیف آف پیسکو کے سا تھ ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع چترال کابجلی کے حوالے سے درپیش مسائل خاص کرلوڈشیڈنگ کے خاتمے پرتفصیلی ...

Read More »

دومختلف واقعات ؛ کوغوزی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ایک جان بحق/چترال پولیس نے اغوا ء کے واقعے کو ناکام بنا دیا

چترال/کوغوزی کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ایک 14سالہ لڑکی جان بحق جبکہ گاڑی ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کوغذی حسن اللہ خان کے مطابق ایک موٹر کار نمبر AE9225 موردیر سے چترال آرہی تھی جو تھانہ کوغذی کے حدود میں سڑک حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں چولہ سالہ لڑکی نرگس بی بی جاں ...

Read More »

جسٹس دوست محمد کو خیبر پختونخوا کا نگران وزیر اعلیٰ منتخب کر لیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)جسٹس(ر)دوست محمد خان کو نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کے لیے منتخب کرلیا گیاخیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کوئی فیصلہ نہ ہونے پر2 روز قبل یہ معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔آج چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی صدارت میں الیکشن کمیشن ...

Read More »

ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے شعبہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو تمام ادویات اور ڈسپوزایبل اشیاء مفت فراہم کی جارہی ہیں؍ڈی ایم ایس ڈاکٹرشیدامحمد

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈی ایم ایس چترال ڈاکٹرشیدامحمدنے ڈیلی چترال آن لائن نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال سینئرڈاکٹروں کے زیرنگرانی معیاری طبی سہولیات فراہم کررہاہے۔یہاں کاتمام عملہ بشمول ڈاکٹرز اور نرسزپیشہ ورانہ مہارت اورتجربے کی روشنی میں شب وروزمحنت اورلگن کے ساتھ کام کرکے قیمتی انسانی جان بچانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسی کے ...

Read More »

ڈرائیور کاشف الدین کی پریس کانفرنس حقائق کے منافی اور بدنیتی پر مبنی ہے..پریس ریلیز

چترال / ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سدھیر کے دفتر سے جاری ایک پریس ریلز میں‌کہا گیا ہے کہ ڈرائیور مسمی کاشف الدین ولد بشیر الدین سکنہ جغور ضلع چترال کو آج سے تین مہنیے پہلے ڈرائیور کی خالی اسامی پر بھرتی کیا گیا تھا اور وہ ایک سال کی پروبیشن پرتھا۔اور درجہ ذیل وجوہات کی بنا پر مذکورہ ڈرائیور کو ...

Read More »

سبز چائے دل کی حفاظت کرتی ہے، ماہرین

سبز چائے کے پیش بہا فائدوں کی روداد آپ ایکسپریس نیوز پر پڑھتے رہے ہیں اور اب تازہ خبر یہ ہے کہ سبز چائے میں ایک مرکب دریافت ہوا ہے جو خون کی رگوں اور شریانوں کی تنگی اور سختی کو دور رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ شریانوں میں چربی ...

Read More »

داد بیداد۔۔۔۔ایک اور ویٹو۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضیؔ

امریکہ نے سلامتی کونسل میں فسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو بند کرنے اور غزہ میں سرحدی پٹی کو فلسطینیوں کے لئے آزاد کر کے سرحد پر مبصر فوج تعینات کر نے کی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے گذشتہ اختتامِ ہفتہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں جو رائے شماری ہوئی اس میں سلامتی کونسل کے 10ارکان نے قرارداد کے حق ...

Read More »