حاجی فرمان دوست مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔منگل کے روز دوپہر 2بجے اوچشٹ چترال ٹاؤن میں سپر د خاک کیا جائے گا

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) جماعت اسلامی چترال کے بزرگ رہنما حاجی فرمان دوست مختصر علالت کے بعد پیر کے روز انتقال کرگئے ۔ انہیں منگل کے روز دوپہر 2بجے اوچشٹ چترال ٹاؤن میں سپر د خاک کیا جائے گا۔ وہ پروفیسر محمددوست، عبداللہ اور سبحان الدین کے والد تھے۔

چھترار کے نام سے چترال پریس کلب کے ششماہی مجلہ کے پہلی شمارے کی رونمائی، ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود مہمان خصوصی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چھترار کے نام سے چترال پریس کلب کے ششماہی مجلہ کے پہلی شمارے کی رونمائی پیر کے دن مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم محسود مہمان خصوصی تھے جبکہ آغا خان ایجوکیشن سروس کے چترال اینڈ گلگت بلتستان کے جنرل منیجر بریگیڈئر (ریٹائرڈ ) خوش محمد مزید پڑھیں

پی ٹی آئی ضلع چترال کے رہنما محمد قاسم کے والد حضرت شاہ انتقال کر گئے

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) پی ٹی آئی ضلع چترال کے رہنما محمد قاسم کے والد حضرت شاہ انتقال کر گئے ان کی عمر92برس تھی -آپ محمد اسحاق ، غلام احمد اور وسم عباس کے بھی والد تھے انہیں گزشتہ روز ان کی ابائی قبرستان دنین میں سپردخاک کردیاگیا-

استور، امریکی شہری نے ایک لاکھ ڈالر میں مارخور کا شکار کر لیا

ایک ماہ قبل حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری شدہ پرمٹ پر آج استور بونجی میں امریکی شہریت رکھنے والے جن لی نے مارخور کا شکار کر لیا. محکمہ وائلڈ لائف استور کے ڈی ایف او زاہد اللہ کے مطابق امریکی شخص جون لی نے ایک لاکھ ڈالرحکومت گلگت بلتستان کو ادا کر کے مزید پڑھیں