کنزیومر کورٹ چترال کے جج ہدایت اللہ خان نے چترال پریس کلب کے تین صحافیوں کی طرف سے دائرکردہ شکایات پر کاروائی کے بعد فیصلہ سنادیا

چترال (نامہ نگار)کنزیومر کورٹ چترال کے جج ہدایت اللہ خان نے چترال پریس کلب کے تین ممبران ظہیرالدین،شاہ مراد بیگ اور سید نذیر حسین شاہ کی طرف سے دائرکردہ شکایات پر کاروائی کے بعد فیصلہ سنادیا ہے جوکہ پیسکو اور ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے خلاف تھیں۔ شاہ مراد بیگ نے دنین میں واقع پیسکو مزید پڑھیں

بریگیڈ کمانڈر نے ارندو میں SRSPکی طرف سے تعلیمی پراجیکٹ کا افتتاح کیا، ادارے کے خدمات کی تعریف

چترال(نامہ نگار) بریگیڈ کمانڈر پناکوٹ بریگیڈئر عباس حیدر نے جمعہ کے روزپاک افغان سرحدی قصبے دمیل میں ایک تقریب کے دوران سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے زیر نگرانی پاٹرپ پراجیکٹ کے تحت سکولوں کی تعمیر نو اور فرنیچر و دیگر سامان کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ونگ کمانڈر دمیل لیفٹیننٹ کرنل مزید پڑھیں

گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے طالب علم دانش حبیب نے 1100میں سے 979نمبر لے کر اپنے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی

چترال ( بیورورپورٹ) گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول چترال کے ہونہار طالب علم دانش حبیب ولد حبیب الرحمن نے پشاور بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہ میٹرک کے سالانہ امتحان 2019ء میں رول نمبر 156857 کے تحت 1100میں سے 979نمبر لے کر اپنے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کا لویر چترال میں سرکاری مزید پڑھیں

ریڈ پلس کو پائیلٹ پراجیکٹ کے طور پر اس صوبے کے چترال اور کاغان وادی میں شروع کئے جارہے ہیں/ محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کے افسران محمد عارف، انور علی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا کی فارسٹری پلاننگ اینڈ مانٹیرنگ سرکل کے زیر اہتمام جنگلات کے تحفظ کے ذریعے کاربن کے اخراج کو روکنے اور موسمیاتی تبدیلی کے بد اثرات سے بچنے کے لئے ریڈ پلس نامی پراجیکٹ کے تحت منعقدہ یک روزہ ورکشاپ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مزید پڑھیں

پشاور ہائی کورٹ میں حویلیاں فضائی حادثے سے متعلق کیس کی سماعت پی کے661حادثہ، تحقیقاتی رپورٹ دسمبر تک پیش کرنے کا حکم

چترال /پشاورہائی کورٹ  نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کو حویلیاں  فضائی حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ دسمبر تک عدالت میں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ تاریخ تک رپورٹ جمع نہ ہونے کی صورت میں واقعے کو دونوں اداروں کی غفلت کا نتیجہ اخذ کیا جائے گا۔ پشاور مزید پڑھیں

چترال میں آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل کے زیر اہتمام حالیہ وفاقی بجٹ کے خلاف احتجاجی ریلی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) چترال میں آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل کے زیر اہتمام حالیہ وفاقی بجٹ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جوکہ سیکرٹریٹ روڈ سے گزرکر چترال پریس کلب کے سامنے جلسے میں بدل گئی جس سے کونسل کے صدر امیر الملک اور دیگر رہنما مظفرالدین، جہانگیر خان، محمد قاسم اور دوسروں نے مزید پڑھیں

گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں خدمات سے متعلق قانون کے حوالے سے سیمینار

گورنمنٹ ڈگری کالج چترال میں خدمات سے متعلق قانون کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں کالج طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس سیمینار کا بنیادی مقصد خیبر پختونخواہ سروس ایکٹ سے متعلق آگاہی دینا اور خدمات کی نوعیت نیز سرکاری اداروں کا مقررہ وقت میں خدمات کی فراہمی کو مزید پڑھیں

لاسپور کی ترقی کے لئے ایل ایس او کو ساتھ لےکر کام کریں گے۔ اسرار صبور

ڑاسپور اپنے قدرتی وسائل ، آبی ذخائر اور سیاحتی مقامات کے حوالے سے نمایاں مقام کے حامل ہے ۔ شندور اس وادی میں واقع ہونے کی وجہ سے اس کی سیاحتی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔اور اس حوالے سے مستقبل کے لئے اقتصادی پلاننگ ناگزیر ہے ، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی چترال مزید پڑھیں

سابق منیجرمسلم کمرشل بینک چترال شاہ نقی جان انتقال کرگئے

چترال(نامہ نگار)سابق منیجرمسلم کمرشل بینک چترال شاہ نقی جان انتقال کرگئے۔ان کی عمر78برس تھی۔آپ قدرت اللہ جان ،علی اصغرجان کے والدعلی افسرجان اورعلی اکبرجان کے چچاتھے ۔انہیں گذشتہ روزبکرآبادمیں سپردخاک کرددیاگیا

خیبرپختونخوا، تین اضلاع کے پانچ بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

خیبرپختونخوا کے تین اضلاع سے پولیو کے پانچ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں برس صوبہ بھر سے سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 26 ہوگئی۔ قومی ادارہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق بنوں اور تورغر سے پولیو کے دو، دو جببکہ شمالی وزیرستان سے پولیو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جس مزید پڑھیں