443

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اپریشن جاری

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)فلاح انسانیت پاکستان ملک بھر میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اپریشن جاری ،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن رابطہ تنظیم کے صدر ابوبکر مدنی کا کہنا ہے ۔کہ فلاح انسانیت کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں ملتان ، لیہ ،علی پور ،کوٹ مٹھن ، مظفر گڑھ ،جام پور اور روجھان میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن گذشتہ روز بھی جاری رہا۔فلاح انسانیت نے ملتان اور سکھر میں کنڑول روم قائم کرکے جنوب پنجاب اور سندھ کے علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریلیف ٹیمیں متحرک کردیں۔فلاح انسانیت کی طرف سے روزانہ کی بنیادوں پر پانچ ہزار سیلاب متاثریں کو کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔سیلاب زدہ علاقوں میں موٹر بوٹ سروس کے ذریعے 1300افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ چترال میں بھی امدادی سرگرمیوں اور ریلیف کا کام جاری ہے۔گذشتہ روز موڑکھو تحصیل کے 25گاؤں کا مکمل سروے کیا گیا ۔اور دو لاشوں کو ریسکیو کیا گیا۔اور اسی طرح بروز کے مقام پر مکانات کی تعمیر کا سلسلہ بھی شروع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں