433

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبد الاکرم نے موری بالا کے متاثریں سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کی

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبد الاکرم نے موری بالا کے متاثریں سیلاب میں امدادی سامان تقسیم کی ۔خیمے،سیلپنگ بیگ،اور کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل فوڈ،نان فوڈ آئٹم جنہیں ایک بین الاقوامی فلاحی تنظیم الخیر فاؤنڈیشن کی طرف سے فراہم کی گئی تھی سیلاب سے متاثرہ13خاندانوں میں تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر اُنہوں نے متاثریں سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات ہمارے زندگی کا حصہ ہیں۔اُنہیں روکنا انسانی بس کی بات نہیں۔مصیبت کے ایسے حالات میں انسان اپنے رب کے سامنے توبہ کرے اور آئندہ کے لئے کسی قسم کے نا گہانی آفات سے بچانے کی دُعا کرے۔اُنہوں نے کہا کہ متاثریں سیلاب کے ساتھ حکومتی اداروں کے علاوہ غیر سرکاری تنظیمیں بھی بھر پور سرگرمیاں سر انجام دے رہے ہیں اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جو قابل تحسین ہے۔اُنہوں نے الخیر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر علاقے کے عوام نے اے اے سی عبد الاکرم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مذکورہ گاؤں کو آئندہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔اس موقع پر الخیر فاؤنڈیشن کا نمائندہ فیصل عرفان اور رضاکار موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ چترال سخت سیلاب کی زد میں ہے ایک بار پھر محکمہ صحت ہر قدم میں پیش پیش
چترال(نمائندہ ڈیلی چترال )ڈسٹرکٹ چترال سخت سیلاب کی زد میں ہے ایک بار پھر محکمہ صحت ہر قدم میں پیش پیش ہے۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن ضلع چترال ڈاکٹر ضیاء اللہ خان دیوان نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہم ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار احمد کے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ان مشکل حالت میں ہرگاؤں اور ہر گلی جاکر چترال کے متاثرہ لوگوں کی خدمت کررہا ہے۔اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ان کے شانہ بشانہ دن رات کام میں مصروف ہے۔انہوں نے ڈی ایچ او چترال ڈاکٹر اسرار احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہم ہر قدم پر ڈی ایچ او کے ساتھ ساتھ کھڑے ہیں۔اور کسی بھی ہنگامی صورتحال ہال سے نمٹنے کے لئے ہمارے ڈاکٹرز تیار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں