190

PTI ضلع چترال کے 24 یو نین کونسلوں کے کارکنان کا ایک اہم اجلاس

چترال (نامہ نگار) PTI ضلع چترال کا ایک اہم پارٹی اجلاس بروز اتوار 25 دسمبر 2016 ؁ء بمقام چیف رحمت غازی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ جسمیں چترال کے تمام یو نین کونسل کے نمائندے اور پارٹی ورکروں نے شر کت کی۔ اور اجلاس میں پارٹی نمائندے اور ورکروں نے اپنے اپنے خیالات کا بھر پور اظہار کیا۔اور یہ بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی تنظیم نہ ہونے کی وجہ سے چترال میں پارٹی کی ترقی میں کافی روکاٹ بنی ہو ئی ہے ۔ حالانکہ چترال کی اکثریت آبادی عمران خان کے وژن کے مطابق تبدیلی چاہتے ہیں۔جس کے لئے پارٹی تنظیم کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی قیادت کے فیصلے کا انتظار ہے اور امید ہے کہ اچھے لوگوں کو ضلعی قیادت سنبھالنے کا موقع دیں گے، جو کہ پارٹی کارکنوں کے امیدوں پر پورا اترے ۔ پارٹی نمائندگا ن اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ چترال کے لئے نئی پارٹی قیادت سامنے آنے کے بعد پارٹی نئے جوش اور ولولے کیساتھ کامیابی کی طرف گامزن ہو گی۔ اجلاس کے ا سٹیج سیکر ٹری کے فرائض رضی الدین اور اسرار الدین کسانہ جنرل سکرٹری ISF چترال نے انجام دیئے جبکہ اجلاس سے حاجی رحمت غازی، عبد الطیف، محمد یقعوب، علاؤ الدین عرفیؔ ، عبد المجید قریشی، وزیر زادہ، محمد اسلم، احسان اللہ ، حیات الرحمن، انصاف ٹائیگر فورس چترال کے کمانڈر سلطان محمد شیر، محمد قاسم، امین الرحمن،زار بہار، شبیر احمد، ماسٹر امیر علی ،جمال الدین اورچارشنبہ خان نے اپنے اپنے خطاب میں PTI چترال کومستقبل میں ایک نا قابل تسخیر قوت بنانے کا عزم کرتے ہو ئے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کئے۔
اجلاس کے آخرمیں صدر محفل ڈاکٹر نذیر حسین شاہ کے دعائیہ کلیمات کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں