284

SBBUنے مختلف مضامین میں ایم اے کے لئے سال2017کے امتحانی داخلوں کا اعلان کردیا۔

چترال(نامہ نگار)کنٹرولر امتحانات شہید بے نظیربھٹویونیورسٹی شرینگل پروفیسر ڈاکٹر محمدعلی کے دفتر سے جاری شدہ اعلامیے کے مطابق مذکورہ یونیورسٹی نے سال2017کے سالانہ امتحانات برائے ایم اے کے لئے امتحانی شیڈول جاری کر دیاہے ۔نارمل فیس کے ساتھ امتحانی فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اپریل 2017 مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ تاخیری فیس کے ساتھ 02مئی ، دوہرے فیس کے ساتھ 12مئی اور تہرے فیس کے ساتھ 22مئی 2017مقرر کیاگیاہے۔ داخلہ فارم حبیب بنک کے تمام شاخوں پر مفت دستیاب ہے۔ مذکورہ فارم یونیورسٹی کے ویب سائٹ http://www.sbbu.edu.pk/exams/index.php سے بھی ڈاؤن لوڈ کیاجاسکتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں