چترال(ڈیلی چترال نیوز)ڈپٹی کمشنر لوئرچترال محمد علی خان کی زیر صدارت ائندہ ماہ ہونے والی پولیو مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکشن کمیٹی(DPEC) کا اجلاس ڈی سی افس میں منعقد ہوئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی انور اکبر خان، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر محمد عاطف جالب ,ڈی ایچ او چترال فیاض احمد رومی,کوارڈینیٹر ای پی آئی فرمان نظار اور متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔پولیو مہم کے حوالے سے تیاریوں پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس مہم کی نگرانی کریں گے اور تمام انتظامی مشینری سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے فیلڈ میں مصروف رہیں گے۔کیونکہ پولیو سے پاک چترال ان کی ترجیحات میں سے ایک ہے۔ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیمز کی سیکورٹی , مائیکرو پلانز کی تیاری، توثیق (ڈیسک,فیلڈ) اور اعداد و شمار کی جوابی توثیق پر زور دیا اور کہا کہ پولیو قومی مفاد کی مہم ہے اس میں کسی قسم کی سستی و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی .پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
اپر چترال میں انسداد پولیو مہم کاباقاعدہ افتتاح
آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول کوراغ میں گلوبل اسمعیلی سوک ڈے نہایت جوش و خروش سے منایا گیا
University of Chitral, Admissions, Open Fall, 2023
چترال میں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر شاندار پروگرامات انجام پائے ، سیاحت کا دن انتہائی جوش و جذبےمنایاگیا
آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول چترال میں اسماعیلی سِوِک ڈے رنگارنگ سرگرمیوں کے ساتھ اختتام پذیر۔
یونیورسٹی آف چترال، یونیورسٹی آف صوابی اور وومن یونیورسٹی صوابی کے درمیان ریسرچ اور اکیڈمک تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی این ڈی ایم اے کا اپر چترال میں دو روزہ ٹریننگ سیشن کا اہتمام۔
ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئرچترال کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلزسینٹینل ماڈل سکول دنین میں پلاسٹک کی ری سائیکلنگ پرایک روزہ ورکشاپ کاانعقاد
دروش اوسیک آر سی سی پل کا افتتاح کر لیا گیا
”بابا رحمتا“ کون؟؟۔۔۔۔ پروفیسر رفعت مظہر