Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ہماری اتحادی حکومت نے کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز اوپر سے کیا ہے ۔ مظفر سیدایڈوکیٹ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ہماری اتحادی حکومت نے کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز نیچے سے نہیں بلکہ اوپر سے کیا ہے جسکے انتہائی بہتر نتائج سامنے آئے ہیں اب کسی بھی محکمے میں بدعنوانی کا ذمہ دار کسی کلرک یا زیریں اہلکار کو نہیں بلکہ متعلقہ انچارج افسر حتیٰ کہ سیکرٹری اورو زیر کو گردانا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے اب کرپشن کے تصور سے بھی خوف آتا ہے انہوں نے سرکاری گاڑیوں کے نیلام کے طریق کار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفاف طریقے سے نیلامی کا مقصد سرکاری اخراجات میں بچت اور عوام کو سہولت کی فراہمی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے محکموں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے لیس جبکہ تمام معاملات کو ہر قسم کی کرپشن، کام چوری اور بدعنوانی سے پاک کر دیا ہے جس سے اخراجات میں نمایاں کمی آنے کے علاوہ عوام کو بھی براہ راست فائدہ پہنچنا شروع ہوا ہے ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ڈبگری گارڈن پشاور میں سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کے 82ویں مرحلے کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے اور نیلامی کے قواعد و ضوابط بتاتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے 90ناکارہ سرکاری گاڑیاں اور موٹرسائیکل نیلامی کے لئے پیش کئے جن میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا ان میں مختلف ماڈل کی چھوٹی بڑی سرپلس اور سکریپ گاڑیاں شامل تھیں جن سے فروخت اور ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کی آمدن ہوئی نیلامی کی نگرانی وزیر خزانہ کی سربراہی میں محکمہ ہائے انتظامیہ، خزانہ، ایکسائز و ٹیکسیشن اور پولیس ٹیلی کمیونیکیشن کے افسران و نمائندوں نے کی گاڑیوں کی نیلامی قانونی تقاضے پورا کرنے کے بعد بولی کے ذریعے کی گئی وزیر خزانہ نے کہا کہ نیلامی میں صرف اُن سرکاری گاڑیوں کو فروخت کیا جاتا ہے جو یا تو استعمال کے قابل نہ رہیںیا جن کی مرمت پر زیادہ اخراجات آتے ہوں جبکہ ایسی گاڑیوں کو وقفوں وقفوں سے نیلام کر کے سرکاری وسائل کی بچت کی کوشش کی جاتی ہے اُنہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں کو تمام قانونی تقاضے پورا کرنے کے بعد نیلام کیا جاتا ہے اُنہوں نے بولی دہندگان کو یقین دلایا کہ فروخت کے بعد ان گاڑیوں کے کاغذات کے سلسلے میں کسی بھی مسئلے کی صورت میں حکومت پوری طرح ذمہ داری بھی لے گی جبکہ کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست ان سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے اُنہوں نے کھلی نیلامی کے شفاف طریقہ کار کو آئندہ بھی برقرار رکھنے اور بولی دہندگان کی سہولت کو اولیت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ خریدار کو اشیاء کے نقائص بتانا اور دکھانااسلامی معیشت و تجارت کا اولین خاصہ رہا ہے۔
<><><><><><><>
مظفر سید ایڈوکیٹ کا فلائنگ کوچ کے دلخراش حادثے پراظہار افسوس

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے تیمر گرہ سے پشاور جانے والی مسافر فلائنگ کوچ کے دلخراش حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کو ریسکیو کی کارروائی شروع کرنے اور مقامی ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کرنے کی ہدایت کی انہوں نے مزید ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج اور دیگر تمام سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ اس المناک حادثے کے مرحومین کے درجات بلند اور ان کے غمزدہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button