Site icon Daily Chitral

ایم پی اے سلیم خان کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روڈز کی فوری بحالی کیلئے متعلقہ ادروں سے کام کی رفتار تیزکرنے کا مطالبہ

slim phچترال ( محکم الدین محکم ) ایم پی اے چترال سلیم خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں روڈز کی فوری بحالی کیلئے متعلقہ ادروں سے کام کی رفتار میں تیزی لانے اور ڈبل شفٹ پر کام کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔اپنے پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے ۔ کہ چترال کے کئی علاقے جن میں گرم چشمہ ، بمبوریت ، رمبور ، کریم آباد ، ارکاری اور چترال تا مستوج کی سڑکیں گذشتہ انیس دنوں سے بند پڑے ہیں ۔ جس سے متاثرہ افراد اور عوام کی پریشانی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ کیونکہ ان علاقوں میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے ۔ بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی کوئی اشیاء موجود نہیں ۔ جبکہ بحالی کے دیگر کام بھی ویلی روڈ ز کی بندش کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جو ادارے بھی مین روڈز اور ویلی روڈز کی بحالی کے ذمہ دار ہیں اُن کو موقع کی نزاکت کو پیش نظر رکھ کر دن رات یعنی ڈبل شفٹ پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ عوام میں پائی جانے والی قحط اور اشیاء کی قلت کے خوف کو دور کیا جا سکے ۔ اور اشیاء خوردونوش مارکیٹ تک پہنچائی جا سکیں ۔ سلیم خان نے کہا ۔ کہ گذشتہ پندہ دنوں سے کئی روڈز پر کام کا آغاز تو کر دیا گیا ہے ۔ لیکن تا حال بند سڑکوں کو کھولنے میں پیش رفت نہیں ہوئی۔ جس کی وجہ سے محصور لوگوں کی پریشانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ روڈز کو کھولنے کیلئے دن رات ڈبل شفٹ پر کام کیا جائے ۔ تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات دلائی جا سکے

Exit mobile version