Site icon Daily Chitral

چترال جغرافیائی اوردفاعی لحاظ سے انتہائی ا ہمیت کاحامل ضلع ہے،چیف انجینئرسی اینڈڈبلیو دوادشاہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)چیف انجینئرسی اینڈڈبلیو دوادشاہ نے کہاہے کہ چترال جغرافیائی اوردفاعی لحاظ سے انتہائی ا ہمیت کاحامل ضلع ہے اس لئے اس کے کمیونیکشین سے ہم غافل نہیں رہ سکتے۔تاہم قدرتی آفات پرکسی کابس نہیں چلتا،اس کے باوجود ہم متاثرہ دیلزسٹرکوں اورپلوں کی بحالی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں سی اینڈڈبلیو افس چترال میں ایکسن سی اینڈڈبلیو مقبول اعظم اوردیگر اسٹاف کی موجودگی میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 18جولائی کوآنے والے سیلاب کے بعدوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی خصوصی ہدایت پرچترال میں دن رات کام کرکے اوسیک پُل پرسے ٹریفک بحال کردیاہے ۔جس کے ٹوٹ جانے سے 66ہزارکی آبادی کوآمدورفت میں شدیدمشکلات درپیش تھیں ،اسی طرح بریرکاچھ کلومیٹرمتاثرہ روڈبحال کردیاگیاہے ،اوراس علاقے کارابطہ چترال شہرسے ہوچکاہے انہوں نے کہاکہ ششی کوہ روڈ پرکام زوروشعورسے جاری ہے اورتین دنوں کے اندر آخری گاؤں مدکلشٹ تک ٹریفک بحال کردی جائے گی ۔چیف انجینئرنے کہاکہ دوباژپیدل پل کی تعمیرکاکام جاری ہے جبکہ نالے کے اندرپیدل راستے کی بحالی بھی ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ چترال بونی روڈ،چترال گراچشمہ روڈاورکالاش ویلیزروڈایف ڈبلیو او تعمیرکرے گی ۔جس کوتین کروڑ روپے ریلیز چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایف ڈبلیواوکے ساتھ باہمی مضبوط رابطہ کاری اورتعاون سے بحالی کے کام جاری ہیں ۔اورانشااللہ تعالیٰ بہت کم وقت میں سٹرکین بحال کئے جائیں گے ۔اورلوگوں کی آمدروفت کامسئلہ حل ہوجائیگا۔ایکسن سی اینڈڈبلیونے کہاکہ کالاش ویلی رمبورکاپیدل راستہ بحال ہوگیاہے اوراپرچترال میں بونی زوندارنگرام وشوگرام موڑکہو سائڈپرموردیرتک روڈ بحال کردیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام اسٹاف چیف انجینئرکی قیادت میں بحالی کے کاموں میں لگے ہوئے ہیں ۔چیف انجینئرنے کہاکہ میں ایکسین مقبول اعظم کو فری ہینڈ دیا ہوا ہے اور ان کی مرضی کے مطابق اسٹاف اور گاڑیاں فراہم کردی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ ذیادہ مستعدی سے بحالی کے کام انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ چیف منسٹر بحالی کے کاموں کا جائز ہ لینے کے لئے جلدہی چترال کا دورہ کرنے والے ہیں۔

Exit mobile version