Site icon Daily Chitral

پاکستان کے 68 ویں یوم آزادی کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت کی پرچم کشائی

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال)اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 68 ویں یوم آزادی کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت کی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومت پشاور میں صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پاکستان کا قومی پرچم فضا میں لہرایا میونسپل کارپوریشن پشاور کے زیر اہتمام پرچم کشائی کی پروقار تقریب میں قائمقام سپیکر صوبائی اسمبلی انیسہ زیب طاہر خیلی، صوبائی وزراء، وزیراعلیٰ کے مشیروں، معاونین خصوصی،پارلیمانی سیکرٹریوں، پارلیمانی لیڈروں، اراکین صوبائی اسمبلی ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، دیگر اعلیٰ سول و پولیس افسران، نومنتخب بلدیاتی کونسلروں ، پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداروں اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں و معززین شہر نے کثیرتعدا میں شرکت کی تقریب کے آغاز میں 8 بج کر 58 منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعد وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سپیکر، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری و آئی جی پولیس کے ہمراہ پرچم کشائی کی رسم ادا کرتے ہوئے پاکستان کا سبزہلالی پرچم فضاء میں لہرایا اس موقع پر فضا سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ خیبرپختونخوا پولیس کے دستے نے وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا تقریب کے دوران پولیس بینڈ نے قومی نغموں کی دھنیں پیش کیں جبکہ میونسپل سکول کے بچوں نے قومی نغمے پیش کئے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہاوزیراعلیٰ پرویز خٹک بھی اس موقع پر سبزہ زار میں موجود سکول کے بچوں کے پاس جا پہنچے اور ان کے گروپ میں کھڑے ہو کر ان کے قومی نغموں کی داددیتے رہے وزیراعلیٰ نے بچوں کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے انہیں نقد انعامات بھی دیئے تقریب کے دوران فرنٹیئر کانسٹیبلری کے جوانوں نے رنگا رنگ محسود ڈانس بھی پیش کیاتقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی و خوشحالی کے علاوہ امن کیلئے قربانیاں دینے والے شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دُعا کی گئی

Exit mobile version