Site icon Daily Chitral

یوم آزادی کے حوالے  چترال میں رنگارنگ تقاریب،سیلاب میں چترال سکاوٹس اور پاک فوج کا کردار کے سب معترف ہیں۔کمانڈنٹ

FIF railyچترال (بشیر حسین آزاد) چترال میں یوم آزادی کا آغازڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر میں صبح آٹھ بجے پرچم کشائی سے ہوا جس میں ڈی۔سی چترال امین الحق نے پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ بعد میں انہوں نے چترال لیویز کی چاق وچوبند دستے کا معائنہ کیا۔ چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹرز میں میں واقع فرنٹئر کور پبلک سکول کے طلباء وطالبات نے یوم آزادی کے حوالے سے ملی نغمے، تقاریرا ور خاکے پیش کرکے آزادی کی اہمیت اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاک فوج اور قوم کی بلند مورال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ چترال سکاوٹس بریگیڈئر نعیم اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج اور دوسرے فورسز کی وجہ سے علاقے میں مثالی امن قائم ہے اور پاک فوج کا شروع کردہ ضرب عضب آخری دہشت گرد کو ٹھکانے لگانے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے طول وغرض میں حالیہ سیلاب میں چترال سکاوٹس اور پاک فوج کا کردار کے سب معترف ہیں۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے آپ کو مسابقتی ماحول کے لئے تیار رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے اس موقع پر انعامات تقسیم کئے۔ اسی طرح کور کمانڈر اور جی او سی سوات کا گرم چشمہ میں گورنر ہاؤس میں سیلاب متاثرین کے ساتھ یوم آزادی منانے کا پروگرام موسم کی خرابی اور ہیلی کاپٹر وں کی فلائیٹ نہ ہونے کے باوجود ملتوی ہ ہوا اور کمانڈنٹ چترال سکاوٹس بریگیڈئر نعیم اقبال نے تقریب میں ان کی طرف سے شرکت کی اور ان کے پیغامات پڑھ کرسنائی۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب زدگان کا حوصلہ بلند ہے ا ور پاک فوج اور چترال سکاوٹس دن رات ان کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں ۔ وہ سیلاب زدگان میں گھل مل گئے اور ان میں تخایف اور راشن تقسیم کی۔ اس سے قبل گورنمنٹ ہائی سکول چترال میں بھی ایک رنگارنگ تقریب کا ااہتمام کیا گیا۔تقریب میں ڈی سی چترال،ایس ڈی پی اؤ چترال،سیاسی لیڈرز،وکلاء،ماہرین تعلیم اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں سکول کے بچوں نے تقاریر،نغمے اور ٹیبلو پیش کئے،بچوں میں اے کے آر یس پی اور سکول انتظامیہ کی طرف سے ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب سے ڈی ای او معین الدین خٹک اور ڈی سی چترال نے اپنے خطاب میں نظریہ پاکستان سمجھنے ار قوم وملک کی پرخلوص خدمت اور آزادی کی قیمت پر اظہار خیال کیا۔ایس ڈی پی او چترال خالد خان نے سکول کے طالب علم نصیر اللہ کو انگریزی میں بہترین تقریر کرنے نقد انعام دیا اور اس کو قوم کی روشن مستقبل کی نوید کہا۔سیلاب سے متاثرہ ریشن میں بھی یوم آزدی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول منائی گئی تقریب کے مہمان خصوصی اے سی مستوج منہاس الدین جبکہ صدر محفل پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول تھے۔تقریب میں چترال سکاؤٹس کے میجر عارف اور علاقہ معزیزین نے شرکت کی۔درین اثنابعد از نماز جمعہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہمتام ایک شاندار ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ریلی سبزی منڈی چوک سے روانہ ہوئی اور پی آئی اے چوک میں اجتماع ہوا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے دنیا میں امت مسلمہ کی حالت زار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے پاکستان کو اسلام کا قلعہ کہا اور امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اپیل کی کہ امت مسلمہ اپس کی چھوٹی موٹی اختلافات بھلائے اور ایک پلیٹ فارم میں جمع ہوکے طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کریں۔انہوں نے چترال میں سیلاب سے ہونے والی تباہی میں متاثرین کی خدمت کے جذبے کو سراہا۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی سرگرمیوں کا ذکر کیا اور مقررین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی کا عہد کیا۔ اس دن کے حوالے سے پریڈ گراونڈ میں فٹ بال نمائشی میچ سنیٹینل ماڈل سکول اور پرائیوٹ سکولوں کے مشترکہ ٹیم کے مابین کھلا گیا ۔ جبکہ پولو گراونڈ میں پولو میچ بھی کھیلا گیا۔

Exit mobile version