Site icon Daily Chitral

الخدمت فاؤنڈیشن نے بونی اور مژگول کے درمیان تباہ شدہ پل پر چیئر لفٹ بحالی کر دیا

چیئر لفٹ (زانگو)کی بحالی سے روزانہ سینکڑوں لوگوں کو آمدورفت کی سہولت پہنچائی جا رہی ہے۔نورالحق
پشاو(نمائندہ ڈیلی چترال )الخدمت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے سیلاب سے اپر چترال کے علاقہ بونی اور موڑ کہو کے درمیان مژگول کے مقام پر متاثرہ پل پر چیئر لفٹ(زانگو)کا سسٹم بحال کر دیا جس سے روزانہ سینکڑوں لوگوں کو آمد ورفت کی سہولت میسر آ گئی ہے۔الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر نورالحق نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب سے چترال کے دیگر علاقوں کی طرح اپر چترال میں موڑ کہو میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور بونی کے ساتھ موڑ کہو کا رابطہ پل سیلابی ریلے کی وجہ سے شید متاثرہوا ہے جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کا بونی سے زمینی رابطہ منقطع ہوا تھا الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے سیلاب متاثرین کی سہولت کے لئے مذکورہ پل پر عارضی طور پر مقامی چیئر لفٹ (زانگو) سسٹم بحال کر کے لوگوں کی آمد ورفت کی بحالی یقینی بنا دی ہے مذکورہ چیئر لفٹ کے زریعے روزانہ سینکڑوں لوگ مژگول سے بونی اور بونی سے مژگول موڑ کہو آتے جاتے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار سیلاب کے پہلے ہی روز سے چترال کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔#
***********************
الخدمت فاؤنڈیشن نے موڑکہو کے سیلاب متاثرین میں مذید50خیمے اور جیری کین تقسیم کر دیئے
ریشن،مژگول اور موڑکہو کے لئے الخدمت کے رضا کاروں نے امدادی سامان پیدل اور جیپوں کے زریعے پہنچایا۔ نورالواحدجدون
پشاو(نمائندہ ڈیلی چترال )الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے صدرنورالحق کی ہدایت پر پشاور سے اپر چترال کے سیلاب متاثرین کے لئے مذید امدادی سامان چترال پہنچ گیا جس میں خیمے،ترپالیں،جیری کین اور خوراکی اجناس پر مشتمل فوڈ پیکجز سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں ۔الخدمت فاؤنڈیشن چترال کے ریلیف انچارج اور متوقع ضلع ناظم چترال ن حاجی مغفرت شاہ ے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی ترجمان نورالواحدجدون اورمقامی رہنماء قاری فدامحمد کی نگرانی میں درجنوں رضاکاروں کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں ریشن،مژگول اور موڑکہو کے سیلاب متاثرین کے لئے مذید50خیمے،ترپالیں اور 300جیری کین روانہ کئے جنہوں نے مذکورہ امدادی سامان ریشن میں رابطہ پل پر کام کے پیش نظر دشوار گزار راستوں سے پیدل گزار کربونی میں سڑک دریابرد ہونے کی بنا پر جیپوں کے زریعے متبادل راستوں کے زریعے مژگول اور موڑکہو کے سیلاب متاثرین تک پہنچایاجہاں پر یونین کونسل موڑکہو سے جماعت اسلامی کے نومنتخب ممبر ضلع کونسل مولانا جاوید حسین نے دیگر منتخب عوامی نمائندوں اور الخدمت کے مقامی درجنوں رضاکاروں کی مدد سے مذکورہ امدادی سامان سیلاب متاثرین میں تقسیم کی۔دریں اثناء یوم آزادی کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت چترال پبلک سکول میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں چترال کے مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے،ٹیبلواور خاکے پیش کئے قبل ازیں سکول کی سبزہ زار میں پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی اس موقع پر سکول کے پر نسپل وجیع الدین نے قیام پاکستان کے لئے برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں اور ہمارے اسلاف کی جدوجہد اور قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی

Exit mobile version