Site icon Daily Chitral

حمد باری تعالیٰ

تاباں ہے الہی نور تیرا سورج میں چاند ستاروں میں
صحراؤں میں، لالہ زاروں میں، دریاؤں میں، کوہساروں میں

بے حکم تیرے پتہ نہ ہلے، بے اذن تیرے قطرہ نہ بہے
کوئی تنکا زمیں سے اُگ نہ سکے، کوئی گل نہ کھلے گلزاروں میں

تاباں ہے الہی نور تیرا سورج میں چاند ستاروں میں
صحراؤں میں، لالہ زاروں میں، دریاؤں میں، کوہساروں میں

سورج بھی چاند سے مل نہ سکے، رات آنہ سکے دن سے پہلے
کیا خوب تناسب رکھا ہے، سیاروں کی رفتاروں میں

تاباں ہے الہی نور تیرا سورج میں چاند ستاروں میں
صحراؤں میں، لالہ زاروں میں، دریاؤں میں، کوہساروں میں

تیرے حکم سے دریا پھٹ جائیں، کوہساروں سے چشمے پھوٹیں
ماہتاب کے ٹکڑے ہو جائیں، گلزار بنیں انگاروں میں

تاباں ہے الہی نور تیرا سورج میں چاند ستاروں میں
صحراؤں میں، لالہ زاروں میں، دریاؤں میں، کوہساروں میں

افلاک ہیں تیری ملکیت آفاق میں سب کچھ تیرا ہے
مذکور خدائی ہے تیری قرآن مجید کے پاروں میں

تاباں ہے الہی نور تیرا سورج میں چاند ستاروں میں
صحراؤں میں، لالہ زاروں میں، دریاؤں میں، کوہساروں میں

تری بارگاہ عالی میں دن دن رات عاجز کرتا ہے
کر دیجئے ہم سب کو شامل اسلام کے خدمت گاروں میں

تاباں ہے الہی نور تیرا سورج میں چاند ستاروں میں
صحراؤں میں، لالہ زاروں میں، دریاؤں میں، کوہساروں میں

Exit mobile version