Site icon Daily Chitral

الہدی ویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے سیلاب کے متاثرین کیلئے آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان چترال پہنچ گیا۔

چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) الہدی ویلفیئر ٹرسٹ اسلام آباد کی طرف سے سیلاب کے متاثرین کیلئے خوراک اور نان فوڈ آئٹمز پر مشتمل آٹھ ٹرکوں کا قافلہ گذشتہ روز چترال پہنچ گیا ہے ۔ جبکہ واٹر ٹینک سے لدے دو ٹرکوں کے چترال پہنچنے کا انتظار ہے ۔ ٹرسٹ کے رابطہ کار لیکچرر رومانیہ عندلیب نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ الہدی ویلفیئر ٹرسٹ اسلام آباد نے سیلاب کے دوران اُن سے رابطہ کرکے متاثرین پر گزرنے والے حالات پر انتہا ئی افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیا ۔ اور اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ متاثرہ علاقوں کی نشاندہی اور متاثرین کی ضروریات کے بارے میں اگر معلومات فراہم کئے جائیں ۔ تو الہدی ٹرسٹ اسلام آباد اُن کی مدد کرے گی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس حوالے چترال کے ذمہ دار محکمہ جات کے تیار کردہ نقصانات کی تفصیل ٹرسٹ کو فراہم کی گئی ہے ۔ جس پر انہوں نے دس ٹرک چترال کیلئے روانہ کیا ہے ۔ جن میں آٹھ ٹرک چترال پہنچ گئے ہیں ۔ اور اُن میں موجود ریلیف کے سامان محفوظ جگہوں میں سٹور کیا گیا ہے ۔ جبکہ دو واٹر ٹینک سے لدے ٹرکوں کی آمد کا انتظار ہے ۔ رومانہ عندلیب نے کہا ۔ کہ فوڈ آئٹمز میں آٹا ، گھی ، چینی ، دالیں ، بُنے ہوئے چنے اور مصالہ جات جبکہ نان فوڈ آئٹمز میں خیمے ، کمبل اور واٹر ٹینک شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سامان کی ترسیل مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد سے ٹرسٹ کے اسسٹنٹ کو آرڈنیٹر وسیم خان چترال آئیں گے ۔ اور وہ خود متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں گے ۔ اور سروے کے بعد مستحق افراد میں ادارے کی طرف سے کارڈ تقسیم کریں گے ۔ جس کے مطابق ہی ریلیف کی تقسیم کی جائے گی ۔

Exit mobile version