Site icon Daily Chitral

گورنر خیبر پختونخواہ سے چترال سے پی ایم ایل(ن) کی بیس رکنی وفد کا پشاور میں ملاقات ،چترالی طالب علموں کے یونیورسٹی فیس معاف

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی نے کہا ہے کہ چترال کے عوام انتہائی بہادر ، نڈر اور مسائل و مشکلات کا پامردی سے مقابلہ کرنے والے ہیں جن کا ہمت تریچ میر کی چوٹی سے ذیادہ بلند ہے جس کا مظاہر ہ وہ گزشتہ دنوں تاریخ کے بدترین سیلاب کے دوران کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے پنے دفترمیں چترال سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی بیس رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جوکہ سابق ایم پی اے اور پارٹی کی ضلعی صدر سید احمد خان کی قیادت میں ان سے ملاقات کی ۔ انہوں نے وفد کے ارکان سے چترال کے مسائل اور خاص کر سیلاب کی تباہ کاریوں کے متعلق تفصیلات معلوم کی اور انہیں یقین دلایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے وفد کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان کے طرز پر چترال میں بھی گندم پر خصوصی سبسڈ ی دلوانے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف سے پرزور سفارش کریں گے ۔انہوں نے پارٹی کی خاتون لیڈر اور نائب صدر بی بی جان کے مطالبے پر چترال کے اُن تمام طالبعلموں جو صوبے کے مختلف یونیورسٹیز میں نئے داخلہ لینے والے تمام طلباء وطالبات اس سال کے فیس معاف کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ چترال کے غریب عوام ذیادہ سے ذیادہ رعایت اور سہولیات کے مستحق ہیں جس کے لئے وہ ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت علاقے میں آبادکاری اور انفراسٹرکچر کی بحالی میں ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔گورنر نے وفد کی نشاندہی پرکہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی فہرست پر نظر ثانی کی جائے گی تاکہ حقداروں کو ان کا حق مل سکے۔ اس موقع پر گورنر نے ینگ اسٹار کے صدر اسفندیار کو 5لاکھ روپے کا چیک دے دیا ۔وفد میں سید احمد خان کے علاوہ عبدالغفار، صفت زرین، فضل رحیم ایڈوکیٹ، کوثر ایڈوکیٹ ، خورشید ایڈوکیٹ ،محمدوزیر خان، اسفندیار ، محمد یونس خان اور پارٹی کی خاتون لیڈر اور نائب صدر بی بی جان شامل تھے۔

Exit mobile version