Site icon Daily Chitral

ایس ڈی ایف او عقیل عباسی جیسے ایماندار افسر کا ضلع سے تبادلہ عوام پر ظلم و ستم کے مترادف ہے۔عمائدین دروش

دروش(نامہ نگار)سب ڈویژن فارسٹ آفیسر عقیل عباسی کے دروش سے تبادلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ان جیسے ایماندار آفسر کا ضلع سے تبادلہ عوام پر ظلم و ستم سے کم نہیں۔ تحصیل دروش کے مختلف مکتبہ فکر کے حلقوں کا کہنا ہے کہ وطن عزیز کے اکثر مسائل بدعنوان عناصر کی وجہ سے ہے کیونکہ کرپشن نے ہر شعبے اور ہر ادارے کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کردیا ہے اور ان حالات میں ایماندار سرکاری افسران کو اس طرح ہراساں کرنا کرپشن کو ترقی دینے کے مترادف ہے۔کرپشن کے حوالے سے محکمہ جنگلات کو سر فہرست قراردیا جاتا ہے مگر ایس ڈی ایف او عقیل عباسی جیسے ایماندار افسروں کی وجہ سے عوام کو امید ہو چلی تھی کہ اس ادارے میں کرپشن کا خاتمہ کرکے اس ٹمبر مافیا کے چنگل سے آزاد کیا جائیگا مگر اب انکے تبادلے سے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ ایس ڈی ایف او عقیل عباسی کی تعیناتی کے بعد ٹمبر مافیا اور لکڑی کے غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا تھا ۔ عوامی حلقوں نے موجودہ صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کے تحفظ کے سلسلے میں صوبائی حکومت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ایس ڈی ایف او عقیل عباسی کے تبادلے کو منسوخ کیا جائے

Exit mobile version