Site icon Daily Chitral

جمعیت علماء اسلام(ف) پارٹی اُمیدوارکوووٹ نہ دینے والے ممبران ڈی سیٹ کرنے کافیصلہ،چترال ،لکی مروت،اورتورغرمیں ڈسٹرکٹ ممبران دوسری پارٹی کوووٹ دینے کاسخت نوٹس

پشاور(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام(ف) خیبرپختونخوانے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی اُمیدوارکوووٹ نہ دینے والے ممبران کی بنیادی رکنیت ختم کرکے انہیں ڈی سیٹ کرنے کافیصلہ کیاہے اس ضمن میں جمعیت علماء اسلام(ف) صوبہ خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل خان کے مطابق جمعیت علماء اسلام(ف)کی قیادت نے صوبہ کے تین اضلاع چترال ،لکی مروت،اورتورغرمیں ڈسٹرکٹ ممبران جوجمعیت علماء اسلام(ف)کے ٹکٹ پرکامیاب ہونے کے بعد پارٹی کے نامزاداُمیدواروں کوووٹ دینے کے بجائے دوسری پارٹی کے حق میں ووٹ دینے پرسخت نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کرنے کے لئے پارٹی اجلاس آج صوبائی سیکرٹریٹ میں طلب کیاہے ترجمان کے مطابق اگرکسی ممبران کےؒ خلاف الزام ثابت ہواتوان کوپارٹی رکنیت ختم کرکے ڈی سیٹ کرنے کے لئے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیاجائے گا۔کیونکہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ووٹوں کے الزامات میں ہدایات کی ہے کہ پارٹی کی بدنامی کاسبب بننے والوں کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ۔اس کے علاوہ مرکزی مجلس عاملہ کادو روزہ اجلاس 5اور6ستمبرکوصوبائی سیکرٹریٹ میں طلب کرلیاہے

Exit mobile version