Site icon Daily Chitral

چترال پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 195کلوگرام چرس برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال) چترال پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 195کلوگرام چرس برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ چترال پولیس کے ترجمان بزرگ الدین کے مطابق ڈی پی او عباس مجید خان مروت کی خصوصی شکایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیر ا تنگ کرتے ہوئے چترال پولیس نے چار بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو منشیات کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے جن میں ژان زاہی ولید غیرتی ساکن میراگرام (80کلوگرام)، عبدالعزیز ولد زیر بلی خان ساکن میراگرام (50کلوگرام)،شیر محمد ولدمحمد غنی ساکنہ میراگرام (50کلوگرام) اور محکم الدین ولد رستم خان ساکن بالیم لاسپور(15کلوگرام ) شامل ہیں ۔ یہ ایک ہی ہفتے کے دوران چترال پولیس کی تاریخ میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی سب سے بڑی ریکارڈ ہے جوکہ پولیس تھانہ مستوج کی حدود میں عمل میں لائی گئی۔

Exit mobile version