Site icon Daily Chitral

وحدت امت ۔۔۔عنایت اللہ ؔ اسیر

فکر کر مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے
وحدت امت ہے لازم زندگی کے لئے کیا

ہیں عالم میں تیرے حالات کچھ تو فکر کر
روز و شب ہے ظلم کی برسات کچھ تو فکر کر

جذبہ دین چا ہئے تیرے جوانی کے لئے
وحدت امت ہے لاز م زندگی کے لئے

مشرق و مغرب میں تیرے بول کو یا ر ا نہیں
مثل تو غافل ابھی تو کفر بھی پارہ نہیں
ایک ہو جا تو اللہ کی مہر بانی کے لئے
وحدت امت ہے لازم زندگی کے لئے
رونگ و نسل و مسلکی فرقے جدائی ختم کر
ایک ہو جا تو الگ نغمہ سرائی ختم کر

قطرہ قطرہ چاہئے تیرے روا نی کے لئے
وحدت امت ہے لازم زندگی کے لئے

ملت اسلام پا رہ کفر کی وحدت ہے آج
یہ جدا پر واز تیری باعث زلت ہے آج
جو یے زندہ چاہئے اب باغبانی کے لئے
وحدت امت ہے لازم زندگی کے لئے

ہے اسیری مستقل جب تک ہے پا رہ دل تیرا
تیری وحدت سے ہے لا زم آج مستقبل تیرا
وحدت تو کل عالم پے حکمرانی کے لئے
وحدت امت ہے لازم زندگانی کے لئے

Exit mobile version