Site icon Daily Chitral

اقلیتی آبادی کو متاثرین زلزلہ کے خصوصی پیکیج میں شامل کیا جائے۔نوید احمد بیگ ویلج ناظم شیاقوٹیک

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال )نوید احمد بیگ ویلیج ناظم شیاقوٹیک نے ایک اخباری بیان میں حکومت کی توجہ حالیہ زلزلے میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی طرف دلائی ہے۔اور مطالبہ کیا ہے کہ کرایے کے مکانوں میں رہنے والے اقلیتی کنبوں کو بھی زلزلے زدگان کے لسٹ میں شامل کرکے ریلیف پیکیج دیدیا جائے۔اپنے بیان میں ویلج ناظم نے کہا ہے ک
ہ اقلیتی آبادی چترال چھاونی کے اردگرد کرایے کے مکانوں میں رہتی ہے۔ریلیف پیکیج مالک مکان کو ملتا ہے اور اقلیتوں کو کچھ بھی نہیں ملتا۔حالانکہ مالک مکان اپنے گھرمیں رہتا ہے۔جبکہ اقلیتی آبادی بے گھر ہوکر کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں۔خیمہ،کمبل اور خوراک کاپیکیج بھی اقلیتی آبادی کو ملنا چاہیئے۔ناظم نوید احمد بیگ نے وزیراعظم ،وزیراعلیٰ،کورکمانڈر اور جی او سی سوات،کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اقلیتی آبادی کو متاثرین زلزلہ کے خصوصی پیکیج میں شامل کیا جائے۔

Exit mobile version