Site icon Daily Chitral

صوبے کے پن بجلی ، تیل وگیس کے ذخائرسے استفادے اور بجلی گھروں کی تعمیر کے ہمہ گیر پلان پر عمل شروع کیاگیا ہے عنایت اللہ

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال )خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر عنایت اللہ خان نے کہاہے کہ ہم نے مقامی حکومتو ں کو زیادہ وسائل اور اختیارات منتقل کئے مگر اس نظام میں موثر نگرانی کی بدولت کرپشن اور اقرہاء پروری کو قصہ پارینہ بنا دیا ہے صوبائی حکو مت کے ٹھو س اقدامات کے سبب مقامی مسائل کا بتدریج خاتمہ ہو گا اور پورا معاشرہ خوشحالی کی ڈگر پر گامزن بنے گا اُنہو ں نے جامعات پر زور دیاکہ وہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو محض ڈگریاں پکڑانے کی بجائے تعمیری سمت پر لگائیں او ر پوری قوم کو روشن اُمید دیں کیونکہ ایک تابناک مستقبل پاکستان قو م کا منتظر ہے وہ زرعی یو نیورسٹی پشاور میں ڈیری سائنس پارک پر تین روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں نیشنل ڈٖیفنس یونیورسٹی کیفارغ التحصیل نوجوانوں کے پچپن رکنی وفد سے خطاب کر رہے تھے ورکشاپ سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرظہور احمد سواتی، شعبہ ڈیری ولائیوسٹاک کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سبحان قریشی، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کی جامعات اور ڈ یری مصنوعات کے تحقیقی اداروں کے ماہرین نے بھی خظاب کیا مقررین نے زراعت وحیوانات کے حوالے سے خو د روزگا ر سکیموں اور غذائی تحفظ کیلئے اقدامات کے علاوہ ان شعبو ں میں صوبائی حکومت کی حقیقت پسندانہ پالیسی کا خیر مقدم کیا اور مقامی حکومتو ں کا کردار اجاگر کیاسیینئر وزیر نے کہا کہ صوبائی حکو متوں نے سرکا ری مشینری کو کرپشن اور نظام کی دوسری خرابیو ں سے پاک کرنے کیلئے جامع قانو ن سا زی کے علا وہ کئی ٹھوس اقدامات کئے جو بیروزگاری ، غربت اور پسماندگی کے خاتمے نیزشفافیت کی بنیادی ضرورت ہے اُنہو ں نے کہا کہ ہم نے تمام محکموں اور شعبوں میں جدت اور تخلیقی رُجحانات س کو متعارف کیا ہم صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ نو جوانو ں کو اپنی محنت اور صلاحیتوں کا لوہامنوانے کیلئے نت نئے مواقع مہیاکرنا چاہتے ہیں مرکز سے پن بجلی منافع کیپ کا قضیہ ختم کردیا اب صوبے کو واپڈاسے چھ ارب کی بجائے 18 ارب روپے سالانہ ملیں گے جس کی شرح میں اضافہ بھی ہوگا جبکہ دیگر بقایاجات کا حصول بھی یقینی بنایا جائے گا جس پر ہم وفاق کے شکر گزار ہو نگے تاہم ہمارابنیادی مقصد توانائی کا خاتمہ ہے صوبے کے پن بجلی ، تیل وگیس کے ذخائرسے استفادے اور بجلی گھروں کی تعمیر کے ہمہ گیر پلان پر عمل شروع کیاگیا جس کی بدولت اگلے چند برسوں میں ہم نہ صرف توانائی کی ضرورت میں خو دکفیل ہو نگے بلکہ اربوں روپے زرمبادلہ کمانے کے قابل بن جائینگے عنایت اللہ نے ڈیری سائنس پارک اور ڈیری فارمنگ میں خیبرپختونخوا کے علا وہ فاٹا کے نوجوانو ں کی معاونت کے حوالے سے مقررین کی سفارشات کے جواب میں واضح کیا کہ آج فاٹا کے نوجوان کا پہلا مطالبہ اور ضرورت انکی پاکستانی شناخت اور حقوق کی ادائیگی ہے جس سے ہماری ماضی کی تمام حکومتیں مجرمانہ غفلت اور چشم پوشی برتتی آئی ہیں اگر فاٹا کو علاقہ غیر سمجھا جائے اور انہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں نمائندگی یا کم از کم گلگت بلتستان جیسی شناخت بھی نہ دی جا سکے تو پھر ان سے ملکی سرحدوں کے محافظ بننے کی توقع بھی نہ کی جائے فاٹا کے نوجوانوں کی حب الوطنی اور صلاحیتیں باقی ملک کے عوام سے کم نہیں قبائلی عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تب ہی ہم مضبوط اور خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر بنا سکتے ہیں انہوں نے تحقیق اور ترقی کے عمل میں جامعات کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اس کے فقدان نیز جامعات، حکومت، صنعت و تجارت اور دیگر پیداواری شعبوں میں خلیج حائل ہونے کی وجہ سے ہم ترقی کی دوڑ میں کافی پیچھے رہے ہماری حکومت یہ خلیج پاٹنے کے ساتھ ساتھ تعلیم و صحت کے بعد زراعت، مواصلات، سیاحت اور توانائی کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت کو ناگزیر سمجھتی ہے سینئر وزیر نے یونیورسٹی کی تحقیقی اور ترقیاتی کاوشوں میں اپنی حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا انہوں نے یونیورسٹی کی ڈیری نمائش میں سجے مختلف کمپنیوں کے سٹال بھی دیکھے انہوں نے پاک فوج کے ڈیری تحقیقی و ترقیاتی ادارے کی مصنوعات میں خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور اسے کامیابیوں پر مبارکباد دی نیز انکے تجربات کو صوبے کے عوام کے مفاد کیلئے بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Exit mobile version