Site icon Daily Chitral

چترال،منشیات کے خلاف نوجوانان چترال کا ریلی اور جلسے کا انعقاد

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)منشیات کے خلاف نوجوانان چترال کی طرف سے ایک ریلی ڈگری کالج چترال سے ہوتا ہوا کامرس کالج چترال کے طلبہ کے ساتھ شامل ہوکر پی آئی اے چوک میں ایک جلسے کی صورت اختیار کرگئی۔جلسے سے سابق ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ہدایت اللہ، ناظم اسلامی جمعیت طالبہ اشفاق احمد اور طلبہ نے خطاب کیا مقررین نے مطالبہ کیا کہ ہم عوامی جدوجہد کریں گے اور پولیس انتظامیہ منشیات کے خلاف قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کریں۔اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں جتنی قوموں نے ترقی کی ہے وہ صحت مند،محنت اور تعلیم کی بدولت کی ہیں نہ کہ نشے اور منشیات کی کاروبار کرنے سے۔چترال کو نشہ سے پاک کرنے اور منشیات فروشوں کو عبرت کا نشان بنانے میں نوجوان متحد ہیں ۔اس وباکے ساتھ تعاون کرنے میں انتظامی سفارشات اور ترقی پیدا کرنے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں۔ ڈی پی او اور ایس ایچ او کے تعاون اور منشیات فروشوں کے خلاف اپریشن قابل تحسین ہیں۔اُنہوں نے اُمید کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ آج سے چترال میں نشے کا رجحان ختم ہوگا اور نشے سے پاک صاف معاشرہ وجود میں آئے گا۔

Exit mobile version