Site icon Daily Chitral

چترال سکاوٹس اورپاک آرمی سیلاب اور زلزلہ کے متاثریں کی بحالی میں اپنے وسائل استعمال کررہی ہے۔کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) گزشتہ چار مہینوں سے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی اور رورل ہیلتھ سنٹر وریجون کو بجلی کی سپلائی بحال کرنے کے لئے سرحد رورل سپورٹ پروگرام (ایس آر ایس پی ) کے چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعودا لملک کی طرف سے سولر پاؤر پلانٹس فراہم کئے گئے جس کے نتیجے میں ان ہسپتالوں میں چار ماہ بعد بجلی کی سپلائی اگلے دو دنوں کے اندر اندر ممکن ہوسکے گی جوکہ ریشن ہائیڈل پاؤر اسٹیشن کی سیلاب برد ہونے کی وجہ سے بجلی سے محروم ہوگئے تھے۔جمعہ کے روز کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے چترال سکاوٹس ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ ایک تقریب میں پاؤر پلانٹس ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسرار احمد اور ضلع کونسل کے بونی سے ممبر رحمت غازی خان اور موڑکھو سے ممبر مولانا جاوید حسین کے حوالے کردیا جبکہ ایس آر ایس پی کے انٹرنل اڈیٹر ا نجینئر خادم اللہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرنل نظام الدین شاہ نے ضلعے میں ہائیڈل پاؤر کی پیدوار میں گران قدر خدمت انجام دے رہی ہے جس کے پراجیکٹ ضلعے کے شمال سے لے کر جنوب تک ہر کہیں نظر آتے ہیں جبکہ اگلے سال جون تک مزید دس پن بجلی گھروں کا افتتاح ہوجائے گا۔انہوں نے انتہائی ضرورت کی اس گھڑی میں اپرچترال کے ہسپتالوں میں بجلی کی فوری فراہمی کے لئے سولر پاؤر پلانٹس کی فراہمی میں ذاتی دلچسپی کا مظاہر ہ کرنے پر ای آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو افیسر شہزادہ مسعود الملک کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس سال جولائی اگست میں سیلاب کے ریشن ہائڈل پاؤراسٹیشن کو بہا لے جانے کی وجہ سے اپر چترال کا علاقہ تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جہاں بونی اور وریجو ن کے ہسپتال بھی واقع ہیں۔ کرنل نظام الدین شاہ نے کہاکہ چترال سکاوٹس علاقے کی ترقی اور خصوصاً ڈیزاسٹر کے نتیجے میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی میں حکومتی اداروں کے درمیاں کوارڈینیشن کے ساتھ مختلف رفاہی اداروں کے درمیاں پل کا کردار ادا کرکے جامع، ضرورت کے مطابق اور یکساں ترقی کے عمل کو یقینی بنانے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاک آرمی نے بھی سیلاب اور زلزلہ کے متاثریں کی بحالی میں اپنے وسائل استعمال کررہی ہے ۔ ضلع کونسل کے ممبر رحمت غازی خان نے اپنے خطاب میں چترال سکاوٹس کے کمانڈنٹ اور ایس آر ایس پی کی تعریف کرتے ہوئے اس امید کا اظہارکیا کہ علاقے کے دیگر مسائل بھی جلد حل ہوں گے۔

Exit mobile version