Site icon Daily Chitral

صارفین کے عالمی دن کے موقع پر چترال میں کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے زیر اہتمام ایک آگہی واک کا اہتمام

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) صارفین کے عالمی دن کے موقع پر چترال میں کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے زیر اہتمام ایک آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جوکہ پولو گراونڈ کے قریب صارف عدالت کے دفتر سے شروع ہوکر پی آئی اے چوک پر احتتام پذیر ہوا جس میں سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائرکٹر ریاض احمد نے کی۔ اس موقع پر حقوق صارفین پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صارف کو ہر سوسائٹی میں ایک خاص مقام حاصل ہوتا ہے جوکہ روزمرہ کی اشیاء سے لے کر مختلف سروسز کے حصول کے لئے وہی اپنا روپے پیسے خرچ کرتا ہے جس کے بغیرکوئی کاروبار ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ صارف کے حقوق کی تحفظ کے لئے صارف عدالت کے نام پر اسپیشل کورٹ بنائے گئے ہیں جوکہ گران فروشی ، بدانتظامی اور دوسرے پیچیدگیوں سے صارف کو ریلیف مہیاکرتی ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیاکہ وہ چترال میں کنزیومر پروٹیکشن کونسل اور صارف عدالت سے کماحقہ فائدہ اٹھائیں اور اپنے مسائل اس پلیٹ فارم سے حل کروائیں

Exit mobile version