Site icon Daily Chitral

قطر چیریٹی کی طرف سے بیت المال چترال کے ذریعے ریلیف سیاسی تقسیم اور بندر بانٹ کی گئی۔صدر ناظمین فورم سجاد احمد خان

)آل ناظمین فورم ڈسٹرکٹ فورم چترال کے صدر سجاد احمد خان نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مورخہ 20مارچ2019کو جو ریلیف قطر چیریٹی کی طرف سے بیت المال چترال کے ذریعے تقسیم کی گئی وہ مکمل طورپر سیاسی طورپر تقسیم کی گئی اور سیاسی بندر بانٹ کی گئی۔اُنہوں نے کہا کہ یہ ریلیف کسی بھی مستحق کو نہیں دی گئی اور نہ کسی سیلاب یا زلزلہ متاثرین کو دی گئی۔لہذا ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ویلیج کونسل ہرگاؤں میں لوگوں کا منتخب اور گورنمنٹ کا ادارہ ہے جس کے پاس گاؤں کے سطح پر متاثرین اور غریب مستحقین کی لسٹ موجود ہے۔لیکن یہ ریلیف تقسیم کرتے وقت ان کو نظر انداز کیا گیا اور ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو بھی بائی پاس کیا گیا۔اُنہوں نے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے اس کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

Exit mobile version