Site icon Daily Chitral

اپر چترال کو مستقل بنیادوں پر بجلی کی فراہمی کے حوالے سے ذمہ دار حکام کی طرف سے تحریری یقین دھانی کے بغیر لانگ مارچ کا فیصلہ موخر نہیں کیا جا سکتا،عمائدین کاپریس کانفرنس

چترال ( محکم الدین ) تحریک تحفظ حقوق اپر چترال نے 3اپریل کو بونی سے چترال لانگ مارچ کی ڈیڈ لائن پر عمل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ اپر چترال کو مستقل بنیادوں پر بجلی کی فراہمی کے حوالے سے ذمہ دار حکام کی طرف سے تحریری یقین دھانی کے بغیر لانگ مارچ کا فیصلہ موخر نہیں کیا جا سکتا ۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں تحریک تحفظ حقوق اپر چترال کے عہدہ داران صدر مختار احمد لال ، نائب صدر رحمت سلام ، انفارمیشن سیکرٹری محمد پرویز لال ، میر ایوب ، عبداللہ خان ، سلامت خان ناظم ، نادر جنگ ، سلطان نگاہ ، عیدی علی ، حیدر رحمت ، سردار احمد ، شہاب الدین ، اور مرسلین وغیرہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ پیسکو گولین بجلی گھر میں پانی کی کمی اور 7میگاواٹ ٹرانسفارمر کی تنصیب کا بہانہ بنا کر اپر چترال کے لوگوں کو دانستہ طور پر ایک سازش کے تحت اندھیروں میں دھکیل دیا ہے ۔ جبکہ گذشتہ سال بارشین کم ہونے اور ہیوی ٹرانسفارمر کی تنصیب کے بغیر گولین بجلی گھر کی بجلی بلاناغہ اپر چترال کو دی جاتی رہی ۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے ۔ کہ کہ مسئلہ پانی کی کمی یا ٹرانسفارمر کا نہیں ، بلکہ پیسکو اور پیڈو کے باہمی تنازعے کا ہے جس میں اپر چترال کے عوام کو قربانی کا بکرا بناکر اندھیروں میں جھونک دیا گیاہے ۔ جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اور اپنے مطالبے کے حق میں 3اپریل کو اپر چترال کے عوام کا سمندر بجلی کی مسلسل فراہمی کا مطالبہ لے کر بونی سے گولین بجلی گھر کی طرف لانگ مارچ کرے گا ۔ جسے کوئی بھی مائی کا لال نہیں روک سکتا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تحریک تحفظ حقوق چترال کا صرف ایک مطالبہ ہے ۔ کہ اپر چترال کو مستقل بنیادوں پر بجلی فراہم کیا جائے ۔ اور اس مطالبے کے سلسلے میں اس غیر سیاسی تحریک کے پلیٹ فارم سے بار بار پیسکو ، پیڈو اور ضلعی انتظامیہ اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے اپیل کی گئی ۔ کہ مسئلہ حل کرکے لوگوں کو اندھیروں سے نجات دلائی جائے ۔ لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے ۔ کہ کسی نے بھی اس مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیا ۔ بالا خر ہمیں مجبورا لانگ مارچ کا اعلان کرنا پڑا ۔ اور آج ہم یہ اعلان کرتے ہیں ۔ کہ دیے گئے ڈیڈ لائن کے مطابق 3اپریل کو لانگ مارچ ہوکے رہے گا ۔ جس میں اپر چترال کے لوگوں کا سمندر اُمڈ آئے گا ۔ جس میں کسی بھی قسم کی ناخوشگوار حالات کی ذمہ داری متعلقہ داروں پر ہوگی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ35ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا 108میگاواٹ کا بجلی گھر کا صرف 8میگاواٹ بجلی پیدا کرنا بھی باعث تعجب ہی نہیں ۔ بلکہ باعث مواخذہ ہے ۔ کہ کیو نکر لوگوں کو بیو قوف بنایا گیا ۔

Exit mobile version