Site icon Daily Chitral

عالمی یوم آب (ورلڈ واٹر ڈے ) کے موقع پر چترال میں الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام آگہی واک کا اہتمام

عالمی یوم آب (ورلڈ واٹر ڈے ) کے موقع پر چترال میں الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایک آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جوکہ چیو بازار سے شروع ہوکر پولو گراونڈ میں اختتام پذیر ہوئی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی مولانا جمشید احمد اور الخدمت فاونڈیشن کے ضلعی صدر نوید احمد بیگ کررہے تھے۔ واک میں سول سوسائٹی سے کثیر افراد نے شرکت کی جس کا مقصد روزمرہ زندگی میں پانی کی اہمیت اُجاگر کرنا تھا تاکہ پانی کے استعمال میں لوگ اختیاط کا مظاہرہ کرنے اور اس کے ضیاع کو بچانے کا عا م شعور بیدار کیا جاسکے۔ اس موقع پر مولانا جمشید احمد نے کہاکہ چترال کو قدرت نے پانی وافر مقدار میں فراہم کی ہے جہاں 543گلیشیروں واقع ہیں اور یہ دریائے کابل کا منبع بھی ہے ۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیاکہ پانی کی فراوانی کے باوجود ضلعے کے کئی دیہات میں اب بھی خواتین دور دور جاکر دریا اور ندی سے پانی لانے پر مجبور ہیں تو کئی ہزار اراضی بنجر ہے جس کو بروئے کار لاکر لوگوں کی زندگی میں خوشحالی لائی جاسکتی ہے۔

Exit mobile version