Site icon Daily Chitral

ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش میں ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ان ہیلتھ اسنٹی ٹیوشن کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ٹریننگ اختتام پذیر۔

دروش( نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر چترال کے اہتمام ٹی ایچ کیو ہسپتال دروش کے اسٹاف کیلئے دو روزہ ورکشاپ اختتام پزیر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دروش ہسپتال میں ڈاکٹرز، نرسسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ ان ہیلتھ اسنٹی ٹیوشن کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ہسپتال کے جملہ اسٹاف کے علاوہ تحصیل دروش کے مضافاتی علاقہ جات کے ہیلتھ اسٹا ف بی ایچ یوز و ڈسپنسری نے اسٹاف نے شرکت کیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایچ سی چترال شاکر الدین نے ادارے کے مقاصداور ٹریننگ کے انعقاد بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ ہیلتھ میں انسانی غفلت سے پیدا ہونے والے ڈیزاسٹر کی روک تھام کیلئے آگاہی اور تربیت انتہائی ضروری تھا۔ جو کہ پی ایچ ایس اے اورفائنانس ڈیپارٹمنٹ کے پی کے ساتھ مشاورت کے بعد مذکورہ ٹریننگ کو ترتیب دیا گیا ہے۔مذکورہ ٹریننگ کو شرکا ء نے سراہا اور اسی طرح کے مزید ٹریننگ منعقد کرنے کیلئے تجویز دی اور اس کے ساتھ فسٹ ایڈ پر ٹریننگ کی اشدضرورت ہے۔ ڈاکٹر نور الاسلام اس تربیتی ٹریننگ میں بحیثیت فسیلیٹیٹرشرکت کی۔اس تربیتی ورکشاب میں ممتازعالم دین قاری جمال عبد الناصر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کے ٹریننگ سکولوں میں بھی ہونا چاہیے۔ آخر میں شرکاء ٹریننگ کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔

Exit mobile version