Site icon Daily Chitral

اپر چترال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات،غلام مصطفی ایڈوکیٹ صدر اورممتاز قاضی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

 اپر چترال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنکے انتخابات میں غلام مصطفی ایڈوکیٹ صدر منتخب ہوگئے جبکہ دوسرے عہدیداروں میں نواب خان ایڈوکیٹ نائب صدر ، ممتاز قاضی ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری اور وقاص احمد فنانس سیکرٹری شامل ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینوں میں اپر چترال ضلعے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد پہلی تحصیل بار ایسوسی ایشن بونی کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا درجہ دے کر اس کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لایا گیا جوکہ منگل کے روز انتہائی پرامن اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئے۔

Exit mobile version