Site icon Daily Chitral

اپر چترال کے عوام موبائل سروس فراہم کرنے والی سیلولر کمپنی ٹیلی نا ر TELENORکی ناقص سروس سے تنگ 

چترال(نامہ نگار)اپر چترال کے عوام موبائل سروس فراہم کرنے والی سیلولر کمپنی ٹیلی نا ر TELENORکی ناقص سروس سے تنگ آگئے ،اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی سمیت تحصیل موڑکہو اور مستوج میں ٹیلی نار سروس گزشتہ کئی مہینوں سے ابتری کا شکار ہے عوام کی طرف سے بارہا شکایات کے باوجود کمپنی کے اہلکار اور زمہ داران سسٹم کے اپگریڈیشن کا بہانہ کرکے اور چند دنون میں سروس کی بحالی کا کہہ کر عوام کو ٹرخاتے ہیں ادارے کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے پر بتایاجاتاہے کہ تحصیل موڑکہو سمیت ریشن سے لیکر مستوج تک کی آبادی کو کور کرنے کیلئے سینجورآن اور میراگم میں میں موبائل ٹاور لگائے گئے ہیں اور صارفین کی ذیادہ ہونے کی وجہ سے کبھی کبھار سسٹم میں خرابی آتاہے اور صارفین اور کو مشکلات کا سامنا کرنا پرتاہے جبکہ بونی شہر میں کمپنی کا کوئی ٹاور نہیں ہے ادارے کی اس ناقص کارکردگی سے تنگ آکر عوام نے ڈی سی چترال سے درخواست کی ہے کہ کمپنی کو اپنے ناقص سروس کو ٹھیک کرکے عوام کو بہترین سروس کرنے پرمجبور کیا جائے یا متبادل موبائل کمپنیز کو علاقے میں سروس شروع کرنے کیلئے قائل کیا جائے ، تاکہ علاقے کے عوام بہتر ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاسکے۔

Exit mobile version