Site icon Daily Chitral

یورپین یونین کی ترقیاتی مشیر مس کترنا کا اپر چترال بونی کادورہ

بونی(نمائندہ )سی۔ڈی۔ایل۔ڈی گورنمنٹ خیبر پختونخوا کو ٹیکنیکل اور مالی سپورٹ کرنے والی یورپین یونین کی ترقیاتی مشیر کترنا نے آج بونی کا دورہ کیا ان کے ساتھ سی۔ڈی۔ایل ڈی کے صوبائی اور ڈسٹرکٹ سطح کے اعلی افسران شامل تھے ۔اُنہوں  نے سی۔ڈی۔ایل۔ڈی کی جانب سے اس علاقے میں مختلف تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔نیا سویرا تنظیم چارویلندہ اوراقرا تنظیم بونی لشٹ کی جانب سے مہمانوں کو تنظیم کارکردگی رپورٹ کا جامع انداز میں آگاہی پیش کی گئی اُنہوں  نے تنظیم کے ممبر ہما اکبر کے انگریزی میں پیش کردہ آگاہی کی تعریف کی اس طرح علاقہ میں سی ڈی ایل ڈی کی جانب سے مختلف پراجیکٹ کے مسائل اور کامیابیوں کے بارے میں شرکا سے سوالات کئے اُنہوں نے تنظیم کی کارکردگی اور علاقے میں سی ڈی ایل ڈی  کے کاموں میں کامیابیوں کو سراہا اور یہاں کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔اُنہوں نے علاقے کے عوام کو ان کی والہانہ استقبال اور محبت کی تعریف کی۔پروگرام میں مس کترنا کو لوکل تحائف پیش کئے گیے۔وسی نائب ناظم محمد پرویز لال ۔رحمت سلام لال،سردار حاکیم خان،شیرعالم،محبوب کونسلر کی جانب سے مہمانان کو ٹوپیاں پہنائے گئے۔بچیون نے مہمانان کو پھولوں کے گلدستہ پیش کئے۔پروگرام میں و سی کونسلرز کی جانب سے کمیشن کے سربراہ کو اپر چترال کے سی ڈی ایل ڈی فنڈز بڑھانے اورعلحیدہ کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔پروگرام کے آخر میں وسی ناظم  سلامت خان نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version