Site icon Daily Chitral

وی سی لاوی کے عبوری ناظم کے انتخابات۔لال نورعجب ناظم منتخب

وی سی لاوی کا عبوری ناظم منتخب کرنے کے لیےوی سی جنجریت آفس میں الیکشن منعقد کیا گیا یاد رہے کہ یہ سیٹ محمد نواز  کے انتقال پر خالی ہوا تھا ۔وی سی لاوی کے ممبران نے خفیہ رائے شماری سے ناظم کا انتخاب کیا۔ مقابلہ لال نور عجب خان اور حاجی محمد حنیف کے درمیان تھا کل 9 ممبران نے ووٹ کاسٹ کیا حاجی محمد حنیف نے 4 ووٹ حاصل جبکہ لال نور عجب نے5 ووٹ لیکر ناظم منتخب ہوئے۔

Exit mobile version