223

میرکھنی دروش کا باشندہ اکبر جان نے چرس کے کاروبار کو مکمل طور پر ترک کرکے باعزت زندگی بسرکرنے کا فیصلہ کیا

چترال / میرکھنی دروش کا باشندہ اکبر جان ولد نعمت جان نے چرس کے کاروبار کو مکمل طور پر ترک کرنے اور ایک باعزت اور شریف شہری کے طور پر زندگی بسرکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چترال پریس کلب میں مقامی میڈیا کو انہوں نے بتایاکہ وہ ماضی میں کچھ عرصے تک چرس کا نشہ کرنے اور اس کی فروخت کا دھندہ کرتا رہا مگر اسے اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اور وہ زندگی بھر اس مکروہ کاروبار سے وابستہ ہونے اور خود اس کے استعمال کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لئے انہوں نے گاؤں کے معززیں کے سامنے بیان حلفی پر بھی دستخط کرتے ہوئے آئندہ کے لئے اس کاروبار سے باز رہنے کا وعدہ کیا ہے جس پر وہ عمر بھر عمل پیر ارہ کر دوسروں کے لئے مثال ثابت ہونے کی کوشش کریں گے۔ گاؤں کے ایک سوشل ورکر فخر الدین کی موجودگی میں انہوں نے کہاکہ انہیں اب احساس ہوگیا ہے کہ چرس کا کاروبار کرنے والے انسانیت کے دشمن اور قوم کی مستقبل کو تاریک کرنے والے ہوتے ہیں جس سے انہوں نے اپنے آپ کو پاک کرنے کا تہیہ کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بیان حلفی کے مطابق اگر میرے قول وفعل خدانخواستہ تضاد پیدا ہوا اور مجھے دوبارہ اس مکروہ دھندے میں ملوث پایا گیاتو میں پولیس اور قانون کے ہاتھوں کسی بھی قسم کی سزا قبول کرنے کو تیار ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں