Site icon Daily Chitral

چترال کمیو نٹی ڈیو لپمنٹ نیٹ ور ک (CCDN) کا نو منتخب ویلج کونسلز اور تحصیل کو نسل چترال کے سا تھ ایک روزہ تعارفی ورکشاب

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال )چترال کمیو نٹی ڈیو لپمنٹ نیٹ ور ک (CCDN) آغاخان رورل سپورٹ پرگرام (AKRSP ) کی مالی معاونت سے گزشتہ جمعرات کے دن چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں نئے منتخب شدہ ویلج ناظمین ، تحصیل کونسل چترال کے ممبران اور مقامی معاون تنظیمات (LSOs) کے نمائیندہ گان کے لئے ایک روزہ تعارفی ورکشاب منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت تحصیل ناظم چترال مولانا محمد ی الیاس نے کی۔ اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کر تے ہوئے چیرمیں CCDN محمد وزیر خان نے شراکاء کو بتایا کہ علاقے کی دیر پا اور پا ئیدار ترقی کو فروع دینے کے لیئے مقامی حکومتی اداروں اور مقامی معاون تنظیمات LSOs کا کر دار بہت اہم ہوگا اور اس ورکشاب کا بنیادی مقصد بھی ترقی کے عمل میں ان دونوں اداروں کو مل کر کام کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اجلاس میں نو منتخب ممبران کو مقامی معاون تنظیمات LSOs کے کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ منیجر CCDN عطاء اللہ نے دی۔ شراکاء نے ترقی کے عمل میں ان مقامی معاون اداروں (LSOs) کے کر دار کوسراہتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے ان اداروں کے ذریعے بڑے پیمانے پر ملکی و بین الاقوامی اداروں کی مالی معاونت سے علاقے کی ترقی میں اضافہ ہوا ہے او ر اب ان اداروں کو مقامی حکومتوں کی بھی سرپرستی حاصل ہوگی۔اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل نا ظم مولانا محمد الیاس نے کہا کہ مستقبل میں مقامی حکومتیں ، ان مقامی معاون اداروں کو ساتھ لیکر کا م کر یں گے اور ان دونوں اداروں کا مل کر کام کر نے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ LSOs اور مقامی حکومتوں کا مقصد ایک ہے اور وہ مقصد علاقے کی ترقی ہے۔ انہوں نے ان اداروں کو ترقی کے عمل میں مکمل طور پر ساتھ لیکر کر کام کرنے کا اعادہ کیا اور ا س حوالے سے ممکنہ مواقع پر کام کرنے کے لیے اجلاس میں ایک سرگرمی بھی کی جس میں چترال کے بڑے بڑے مسائل پر روشنی ڈالی گئی اور اور اخر میں ایک مشترکہ قرارداد بھی منظور کی گئی جس پر تمام نمایندہ گان نے اتفاق رائے کا اظہار کیا ۔ اورCCDN کو یہ ذمہ داری دی گئی کہ وہ مستقبل میں ایک مربوط نظام کے تحت باہمی اشراک سے کام کر نے کے لیئے طریقہ عمل ترتیب دیں اور باقاعدہ منظوری کے لیے ہاوس میں پیش کریں

Exit mobile version